• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اب دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ نہیں چلے گا:نریندر مودی

اب دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ نہیں چلے گا:نریندر مودی

by امت ڈیسک
31/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کا نام لیے بغیر واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ اب دہشت گردوں کے ذریعے ’پراکسی وار‘ نہیں چلے گا اور اگر ایسا ہوا تو ہم انہیں گھرمیں گھس کر ماریں گے۔

مسٹر مودی نے یہاں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ مہیلا سشکتی کرن مہاسمیلن سے خطاب کیا۔ اپنی تقریباً 40 منٹ کی تقریر میں انہوں نے اپنے خطاب کو خواتین کی بہادری پر مرکوز رکھا۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے ذریعے پراکسی وار نہیں چلے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔ جو بھی دہشت گردوں کی مدد کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اب ہر ہندوستانی کہہ رہا ہے اور ان کے جذبات کے مطابق اب اگر وہ ’’گولی‘‘ چلائیں گے، تو اس کا جواب ’’’گولے‘‘ سے دیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا ہے بلکہ انہوں نے ہماری ثقافت پر بھی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ دہشت گردوں نے ہندوستان کی ناری شکتی کو للکارا ہے۔ یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے لیے ’’موت‘‘ بن چکا ہے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان کی کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ دہشت گردوں کے خلاف ملک کا اب تک کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے۔

مسٹر مودی نے کہا، "پاکستانی فوج نے سوچا بھی نہیں تھا ، وہاں ہماری فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مٹی میں ملادیا۔ سینکڑوں کلومیٹر دور تک۔” مسٹر مودی نے کہا، "ساتھیو آپریشن سندور ہماری ناری شکتی کی طاقت کی بھی علامت بن گیا ہے۔ آپریشن میں بی ایس ایف نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ بی ایس ایف کی بیٹیاں سرحدوں پر مورچہ سنبھال رہی تھیں۔ انہوں نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بہادر بیٹیوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔”

آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
آپریشن سندور کو دہشت گردوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب مہم بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر کسی کا نام لیے بغیر پاکستان کو سخت الفاظ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ گولی چلاتے ہیں تو سمجھ لیں کہ گولیوں کا جواب گولیوں سے دیا جائے گا۔

مسٹر مودی یہاں دیوی اہلیا بائی ہولکر کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خواتین کو بااختیار بنانے کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما خصوصی طور پر موجود تھے۔

اس دوران مسٹر مودی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو کئی بار قومی سلامتی سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ثقافت اور اقدار کا ملک ہے۔ سندور خواتین کی طاقت کی علامت ہے۔ رام بھگت ہنومان نے بھی سندور کو ہی دھارن کیا۔ ہم شکتی پوجا میں سندور پیش کرتے ہیں۔ یہ اب ہندوستان کی بہادری کی علامت بن گیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا بلکہ ہماری ثقافت پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ دہشت گردوں نے ناری شکتی کو چیلنج کیا، لیکن یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے، ہماری فوج نے دہشت گردوں کے ان ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں پاکستانی فوج نے سوچا بھی نہ تھا۔ سینکڑوں کلومیٹر اندر داخل ہو کر انہیں تباہ کر دیا۔ آپریشن سندور نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ذریعے پراکسی وار نہیں چلے گی۔ ہم ان کے گھروں میں گھس کر انہیں ماریں گے اور دہشت گردوں کے مددگاروں کو بھی بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہر شہری اور 140 کروڑ ہم وطنوں کی بلند آواز کہہ رہی ہے کہ اگر آپ گولی چلائیں گے تو مان کر چلئے گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔مسٹر مودی نے کہا کہ آپریشن سندور بھی ہماری ناری شکتی کی طاقت کی علامت بن گیا ہے۔ اس پورے آپریشن میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بڑا رول ادا کیا ہے۔ جموں سے لے کر راجستھان اور گجرات کی سرحد پر بیٹیوں کی ایک بڑی تعداد نے محاذ سنبھالا اور سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے لے کر دشمن کی پوسٹوں کو اڑانے تک انہوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی بیٹیوں کی طاقت قومی دفاع میں نظر آتی ہے۔ اس کے لیے بھی حکومت نے پچھلی دہائی میں متعدد قدم اٹھائے۔ اسکول سے میدان جنگ تک، ملک کو بیٹیوں کی بہادری پر پورا اعتماد ہے۔ پہلی بار فوج نے اب بیٹیوں کے لیے سینک اسکولوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ 2014 سے پہلے، این سی سی میں صرف 25 فیصد کیڈٹس لڑکیاں تھیں، جو آج 50 فیصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل ملک میں ایک اور تاریخ رقم ہوئی۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں خواتین کیڈٹس کا پہلا بیچ پاس آؤٹ ہو گیا ہے۔ اب بیٹیوں کو آرمی، نیوی اور ایئر فورس میں اگلے مورچوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ لڑاکا طیاروں سے لے کر آئی این ایس وکرانت تک خواتین بہادری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی تازہ ترین مثال نویکا ساگر پروجیکٹ کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ اس کے تحت بحریہ کی دو بیٹیوں نے تقریباً 250 دن کا سمندری سفر مکمل کیا اور زمین کا چکر لگایا۔ انہوں نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر ایک کشتی میں کیا جو موٹر سے نہیں بلکہ ہوا سے چلتی ہے۔ ان دونوں بیٹیوں نے ہر مشکل کو شکست دی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ چیلنج کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، ہندوستان کی بیٹیاں اس پر قابو پا سکتی ہیں۔ نکسلائٹس کے خلاف مہم ہو یا سرحد پار دہشت گردی، ہماری بیٹیاں ہندوستان کی سلامتی کی ڈھال بن رہی ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تازہ برف باری کی وجہ سے گریز بانڈی پورہ اور مغل روڈ پر ٹریفک بند

Next Post

میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں:آئی جی پی کشمیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
Next Post
میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں:آئی جی پی کشمیر

میلہ کھیر بھوانی کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں:آئی جی پی کشمیر

کیا بھارت نے آپریشن سندور میں اپنے طیارے کھوئے، اگر ہاں تو کتنے، سی ڈی ایس انل چوہان نے پہلی بار جواب دیا

کیا بھارت نے آپریشن سندور میں اپنے طیارے کھوئے، اگر ہاں تو کتنے، سی ڈی ایس انل چوہان نے پہلی بار جواب دیا

آپریشن سندور میں سی ڈی ایس کے طیارے کے نقصان کے اعتراف پر کانگریس کا مودی حکومت پر چوطرفہ حملہ، پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

آپریشن سندور میں سی ڈی ایس کے طیارے کے نقصان کے اعتراف پر کانگریس کا مودی حکومت پر چوطرفہ حملہ، پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

آغا روح اللہ نے این سی سے استعفیٰ کی افواہوں کو مسترد کردیا

آغا روح اللہ نے این سی سے استعفیٰ کی افواہوں کو مسترد کردیا

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

دہلی، چنڈی گڑھ اور کولکاتہ سمیت 15 شہروں میں این آئی اے کے چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »