• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طیارہ حادثے میں کرشمائی طور پر زندہ بچنے والے شخص نے حادثے کی خوفناک کہانی سنائی

طیارہ حادثے میں کرشمائی طور پر زندہ بچنے والے شخص نے حادثے کی خوفناک کہانی سنائی

by امت ڈیسک
12/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
احمد آباد: احمد آباد میں ایئر انڈیا کے حادثے میں ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کی خبر ہے۔ احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے کہا، "پولیس کو سیٹ 11A پر ایک زندہ بچ جانے والا شخص ملا ہے۔ وہ شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔”

زندہ بچ جانے والے شخص نے حادثے کی خفناک داستان بیان کی۔نہوں نے کہا، "ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار شور ہوا اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب بہت تیزی سے ہوا، جب میں اٹھا تو میرے چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔ میں ڈر گیا اور بھاگا، میرے چاروں طرف جہاز کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔ کسی نے مجھے پکڑ کر ایمبولینس میں ڈالا اور ہسپتال لے گیا۔”

معلومات کے مطابق اس طیارے میں تقریباً 242 مسافر سوار تھے۔ اس طیارہ حادثے کے بعد کئی لوگوں کے ردعمل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے بھی بات کی ہے۔ فوری طور پر ریسکیو کام شروع کر دیا گیا ہے۔ طیارہ حادثے کے بعد اس پرواز میں سوار افراد کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔ اس طیارے نے سردار پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 1:38 پر اڑان بھری اور دو منٹ بعد 1:40 پر حادثے کی خبر آئی۔ یہ فلائٹ ایئرپورٹ کی باؤنڈری بھی ٹھیک سے کراس نہیں کر سکی اور جیسے ہی اوپر گئی تو اچانک نیچے گرتی نظر آئی۔ پھر دھوئیں کا بادل نمودار ہوا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر نے بیان دیا

ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے پر مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے کہا کہ حادثے کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ طیارہ گرنے کی وجہ معلوم کی جائے گی۔ ہمیں ابھی تک تعداد کا تعین کرنا ہے۔ یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ (بی جے پی لیڈر) وجے روپانی کے ساتھ دیگر عام شہری بھی تھے۔ میں اس اندوہناک اور ہولناک واقعہ سے پوری طرح سے ہل گیا ہوں۔ میں ابھی تک صدمے میں ہوں۔ وزیراعظم نے مجھے بلایا اور موقع پر آنے کو کہا۔ اس وقت میں صرف مسافروں اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ کئی ایجنسیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ میں ابھی نمبروں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ ہم مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ بھی یہاں موقع پر آرہے ہیں۔

حکومت نے مرنے والوں کی شناخت کے لیے اقدامات کیے

گجرات حکومت نے طیارے میں سوار افراد کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے دیں۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی لاشوں کی شناخت مشکل ہوگئی۔

گجرات حکومت کے ایک اہلکار نے کہا، "بی جے میڈیکل کالج میں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، اس لیے مسافروں کے اہل خانہ اور قریبی افراد، خاص طور پر ان کے والدین اور بچوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نمونے اس جگہ پر جمع کرائیں تاکہ متاثرین کی جلد از جلد شناخت ہو سکے۔”

اس طیارہ حادثے میں کئی مقامی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل احمد آباد کے اسروا سول اسپتال پہنچے، جہاں طیارہ حادثے میں زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ یہاں انہوں نے زخمیوں سے بات چیت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب میں دیگر ریاستوں سے آگے: مرکزی وزیر منوہر لال کھٹّر

Next Post

اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، ایٹمی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت کا خدشہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، ایٹمی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت کا خدشہ

اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، ایٹمی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت کا خدشہ

اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

ادھم پور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی

ادھم پور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی

لندن کے خواب خاک میں مل گئے، سافٹ ویئر انجینئر اور اُس کا خاندان ایئر انڈیا حادثے میں ہلاک

لندن کے خواب خاک میں مل گئے، سافٹ ویئر انجینئر اور اُس کا خاندان ایئر انڈیا حادثے میں ہلاک

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا، اسپتال میں زخمیوں کی طبیعت دریافت کی

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا، اسپتال میں زخمیوں کی طبیعت دریافت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »