• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلح جدوجہد کا خاتمہ: کردستان ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے ہتھیار جمع کروانا شروع کر دیے

مسلح جدوجہد کا خاتمہ: کردستان ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے ہتھیار جمع کروانا شروع کر دیے

by امت ڈیسک
11/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//

کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے درجنوں عسکریت پسندوں نے جمعے کو شمالی عراق کے ایک غار میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہتھیار ڈالنا شروع کر دیے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اِسے ترکیہ کے خلاف دہائیوں سے جاری شورش کے خاتمے کی جانب ایک علامتی لیکن اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

عراق کے ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک اور علاقائی حکومتی اہلکار کے مطابق یہ تقریب عراق کے شمال میں کردستان کے علاقے سلیمانیہ سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع دُکان کے قصبے میں جسانہ غار کے اندر منعقد کی گئی۔

ترکیہ کے نشریاتی ادارے سلیمانیہ کے قریب جمع ہونے والے ہجوم اور پہاڑی علاقے کے مناظر کو دکھا رہے ہیں اور کردستان ورکرز پارٹی کے عسکریت پسندوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے ساتھ عرصہ دراز سے برسرِپیکار تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے رواں برس فروری میں ایک پیغام میں اپنے ساتھیوں کو ہتھیار ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے بعد بدھ کو انہوں نے ایک اور ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں ترکیہ کے خلاف جاری لڑائی ختم کرنے کا اعلان کیا اور سیاسی عمل کی جانب بڑھنے کا اعلان کیا۔

75 برس کے عبداللہ اوجلان سنہ 1999 سے ترکیہ کے امرالی جزیرے کی جیل میں قید ہیں اور اُنہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

جیل کے سیل سے دیے گئے بیان میں انہوں نے کرد عسکریت پسند گروپ سے ہتھیار ڈالنے کا کہا اور ساتھ ہی پی کے کے کی تحلیل کا بھی اعلان کیا جسے تاریخی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
جب سے ترکیہ نے عبداللہ اوجلان کو 1999 میں جیل میں ڈالا تھا، تب سے اِس خُون ریزی کو ختم کرنے کے لیے مختلف کوششیں کی گئیں جو 1984 میں شروع ہوئی تھی اور اِس میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران ترکیہ کی جنوب مشرقی سرحد سے آگے بڑھنے کے بعد پی کے کے نے شمالی عراق میں اپنے ٹھکانے قائم کیے۔

ترکیہ کی فوج نے علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے جاری رکھے اور وہاں کئی فوجی چوکیاں بھی قائم کیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا : اجیت دوول

Next Post

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

اسکولی اوقات کار حتمی نہیں، اسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے: سکینہ ایتو

اسکولی اوقات کار میں تبدیلی کا امکان، میونسپل حدود میں صبح 8.30 بجے سے 2:30 بجے، دیگر اضلاع میں میں 9 سے 3 بجے تک: سکینہ ایتو

کپواڑہ: قاضی آباد علاقے میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، کئی رہائشی ڈھانچے تباہ

کپواڑہ: قاضی آباد علاقے میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، کئی رہائشی ڈھانچے تباہ

رامبن میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، دو زخمی

رامبن میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک، دو زخمی

ایئر انڈیا کا طیارہ ایندھن کا سوئچ بند ہونے کے بعد گر کر تباہ: رپورٹ

ایئر انڈیا کا طیارہ ایندھن کا سوئچ بند ہونے کے بعد گر کر تباہ: رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »