امت نیوز ڈیسک //
کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار میں سوموار سے نظر ثانی کا امکان ہے۔
وزیر تعلیم سکینہ یتو نے جمعہ کی شام کیا کہ محکمہ سکول جانے والے چھوٹے بچوں کو موجودہ اوقات کے ساتھ درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے پیر سے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم پیر سے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کریں گے۔ سرینگر میونسپل حدود کے اندر سکول صبح 8:30 سے 2:30 تک کام کریں گے جب کہ سرینگر میونسپل حدود اور دیگر اضلاع سے باہر کے سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حالیہ بارشوں سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں سردیوں کے ابتدائی مینوں کے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکول کے اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کی جائے گی۔










