امت نیوز ڈیسک //
کنگن، 22 جولائی – ایم ایل اے کنگن میان مہر علی نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ جناب عمر عبداللہ، پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی، ایم ڈی جے کے ایس پی ڈی، چیف انجینئر پی ڈی ڈی کشمیر، ایس ای پی ڈی ڈی گاندربل اور ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی گاندربل کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے وانگت ریسونگ اسٹیشن کے لئے 6.3 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے کئی دیگر منصوبے بھی زیر غور ہیں اور کنگن علاقے کے لئے نیا ٹرانسفارمر جلد نصب کیا جائے گا۔
ایم ایل اے میاں مہر علی نے چونت ولی وار، ولی وار، وت لار اور دیگر علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ عوام نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ایم ایل اے میان مہر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بجلی کی فراہمی میں واضح بہتری آئے گی۔









