• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پلوامہ اسپتال میں مبینہ طبی لاپرواہی، مریض کی موت پر ہنگامہ، تحقیقات کا مطالبہ

پلوامہ اسپتال میں مبینہ طبی لاپرواہی، مریض کی موت پر ہنگامہ، تحقیقات کا مطالبہ

by امت ڈیسک
22/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : ضلع اسپتال پلوامہ میں مبینہ طبی لاپرواہی کے بعد لوگوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طبی عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ طبی عملہ کی غفلت شعاری اور ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے پری پورہ، پلوامہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد راتھر کی جان چلی گئی۔

فاروق کی وفات کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ لوحقین کے مطابق فاروق کو شدید پیٹ درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پیر کی شام ایس ایم ایچ ایس اسپتال، سرینگر میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

اہل خانہ نے الزام ہے کہ فاروق احمد کی موت ضلع اسپتال پلوامہ میں طبی غفلت اور بروقت ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے واقع ہوئی۔ ان کے مطابق، ’’ابتدائی علاج کے بعد مریض کو گھر واپس بھیج دیا گیا، لیکن حالت بگڑنے پر اسے دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں مختلف انجیکشن دیے گئے۔ انجیکشن کے فوری بعد مریض بے ہوش ہو گیا اور بعد ازاں اسے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم وہاں پہنچنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوئی۔‘‘

لواحقین نے طبی عملہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا (ای ٹی وی بھارت)
لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ’’اسپتال میں انجیکشن دیے جانے کے بعد فاروق کی حالت مزید بگڑ گئی اور ریفر کرنے کے وقت ایمبولینس بھی آدھے گھنٹے تک دستیاب نہ تھی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر بر وقت ایمبولینس اور مناسب طبی امداد فراہم کی جاتی تو شاید فاروق احمد کو بچایا جا سکتا تھا۔‘‘

فاروق راتھر کی موت کے بعد لوگوں نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور شفاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ’’اسپتال میں آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں اور طبی سہولیات کی کمی یہاں اب روٹین بن چکی ہے۔‘‘ دوسری جانب، اسپتال انتظامیہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ مریض کو او پی ڈی میں معائنے کے بعد کیجوالٹی وارڈ میں انجیکشن تجویز کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا: ’’مریض انجیکشن لینے کے بعد بے ہوش ہو گیا، جس کے بعد ہماری طبی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے مستحکم کیا اور ایس ایم ایچ ایس سرینگر ریفر کیا گیا۔‘‘

ڈاکٹر عبدالغنی نے یہ بھی کہا کہ ’’ریفر کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی اور ایمبولینس بھی فوراً دستیاب تھی۔‘‘ ان کے مطابق مریض کو مستحکم حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔ ادھر مقامی لوگوں اور سماجی کارکنان کی جانب سے اسپتال کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسپتال میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پے در پے ایسے افسوسناک واقعات پیش آنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ جس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری، ریاسی میں موسلادھار بارش سے اسکول بند؛ ڈی سی سانبہ نے کی ایڈوائزری جاری

Next Post

امید ہے دھنکھر کے جانشین نائب صدر کے عہدے کے ساتھ صحیح انصاف کریں گے، عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کا پانی دوسروں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے:عمر عبداللہ

امید ہے دھنکھر کے جانشین نائب صدر کے عہدے کے ساتھ صحیح انصاف کریں گے، عمر عبداللہ

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

انجینئر رشید کو ملی حراستی پیرول

ٹرمپ نے پھر لیا بھارت پاکستان جنگ خاتمہ کا کریڈٹ، 5 طیارے تباہ ہونے کی بات دہرائی

ٹرمپ نے پھر لیا بھارت پاکستان جنگ خاتمہ کا کریڈٹ، 5 طیارے تباہ ہونے کی بات دہرائی

دفتر کی منتقلی پر شوپیاں میں ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، دکانیں بند

دفتر کی منتقلی پر شوپیاں میں ہڑتال، احتجاجی مظاہرے، دکانیں بند

نشہ کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے ہم سب کو مل کر جنگ لڑنی ہوگی: این سی ترجمان

بہتر ہوگا کہ کابینہ میں توسیع کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں:تنویر صادق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »