امت نیوز ڈیسک //
جموں، 19 ستمبر : فوج نے جمعہ کی شام بتایا کہ کشتواڑ ضلع کے عمومی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر فوج کی وائٹ نائٹ کور نے لکھا:
"خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران کشتواڑ کے عمومی علاقے میں 19 ستمبر کو رات تقریباً 8 بجے الرٹ دستوں نے ملی ٹینٹوں سے رابطہ قائم کیا۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن اس وقت جاری ہے۔”
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









