امت نیوز ڈیسک //
لیہ، 25 ستمبر : ضلع مجسٹریٹ لیہ نے جمعرات کو ضلع بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر دو دن کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ لیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کے تحت، سرکاری و نجی اسکول، آنگن واڑی مراکز، کالجز، کوچنگ مراکز اور دیگر تعلیمی ادارے 27 ستمبر تک بند رہیں گے۔
ضلع مجسٹریٹ نے چیف ایجوکیشن آفیسر، تمام کالج پرنسپلز اور ادارہ جاتی سربراہان کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ (کے این سی)









