• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مقامی پولٹری اور گوشت کی خریداری پر متحدہ مجلس علمائے نے دیا زور

مقامی پولٹری اور گوشت کی خریداری پر متحدہ مجلس علمائے نے دیا زور

by امت ڈیسک
11/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :متحدہ مجلس علما کی تشکیل کردہ ایک کمیٹی کا اجلاس آج سرینگر میں مفتیِ اعظم جموں و کشمیر، مفتی ناصرالاسلام کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وادی میں فروخت ہونے والے ذبح شدہ مرغیوں اور گوشت کے معیار، ماخذ اور حلال ہونے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

تفصیلی مشاورت کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان، گوشت فروشوں اور تواضع و خوراک کے شعبے سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر بیرونِ ریاست سے درآمد ذبح شدہ مرغی اور گوشت کی خرید و فروخت اور فراہمی بند کریں اور اس کے بجائے مقامی سطح پر ہی ان مصنوعات کی خریداری کریں تاکہ اسلامی غذائی اصولوں کے مطابق عمل یقینی بنایا جا سکے۔

مفتیِ اعظم ناصرالاسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ متعدد معتبر شکایات اور قابلِ اعتماد معلومات کی بنیاد پر لیا گیا ہے، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ درآمد شدہ پولٹری میں حلال کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہایہ ہم سب کی مذہبی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وادی میں صرف حلال گوشت اور پولٹری ہی استعمال اور پیش کی جائے۔ پوری قوم کو اس اجتماعی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے متحد ہو کر عمل کرنا چاہیے۔

اجلاس میں مقامی حکام اور متعلقہ اداروں کا اس سلسلے میں ان کے مثبت رول کی سراہنا کرتے ہوئے ان سے پر زور تاکید کی گئی کہ پولٹری اور گوشت کی سپلائی چین پر کڑی نگرانی رکھیں تاکہ حلال معیار کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے اور حلال فوڈ کے شعبے سے وابستہ مقامی کسانوں اور پیدا کنندگان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔ وادی میں باہر سے لائی جانے والی ذبح شدہ مرغیوں کے بارے میں موصولہ اطلاعات اور شکایات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونِ جموں و کشمیر سے منگوائی جانے والی بڑی مقدار میں ذبح شدہ مرغیاں اسلامی طرز کے حلال اصولوں پر پوری نہیں اترتیں۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں متعدد معروف مفتیانِ کرام اور علما نے شرکت کی جن میں مفتی نذیر احمد قاسمی، مفتی عبدالرشید مفتاحی، مولانا شوکت حسین کینگ، آغا محمد حسین، مفتی محمد علی اکبر، سید محمد اسلم اندرابی اور مولانا سید رحمن شمس شامل تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

منوج سنہا نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

Next Post

عمر عبداللہ حکومت سیاسی محاذ پر ناکام رہی: آغا روح اللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
ہم لداخ کے لوگوں کے جائز مطالبوں کے ساتھ ہیں: آغا روح اللہ

عمر عبداللہ حکومت سیاسی محاذ پر ناکام رہی: آغا روح اللہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ

بی جے پی نے جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا تاج محل کا دورہ منسوخ، پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کر دی

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا تاج محل کا دورہ منسوخ، پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کر دی

غزہ امن منصوبہ: حماس نے غزہ چھوڑنے کی تجویز مسترد کر دی، غیر مسلح ہونے سے بھی کیا انکار

غزہ امن منصوبہ: حماس نے غزہ چھوڑنے کی تجویز مسترد کر دی، غیر مسلح ہونے سے بھی کیا انکار

کانگریس نے نیشنل کانفرنس کی پیشکش کردہ ‘خطرناک’ راجیہ سبھا نشست لینے سے انکار کر دیا

کانگریس نے نیشنل کانفرنس کی پیشکش کردہ ‘خطرناک’ راجیہ سبھا نشست لینے سے انکار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »