• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریونیو فراڈ کیس میں چار گرفتار، تحصیلدار سمیت تین ملزمان تاحال مفرور

کرائم برانچ کشمیر نے کروڑوں روپے کے اراضی گھپلے کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد بشمول ریونیو افسران کے خلاف چالان پیش

by امت ڈیسک
17/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 17 اکتوبر : کرائم برانچ کشمیر کے اکنامک آفنسز وِنگ (EOW) نے جمعہ کے روز سرینگر میں ایک کروڑوں روپے کے اراضی فراڈ کیس میں آٹھ ملزمان، جن میں چار ریونیو افسران شامل ہیں، کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔

کے این سی کو موصول بیان کے مطابق، اکنامک آفنسز وِنگ، کرائم برانچ کشمیر نے ایف آئی آر نمبر 23/2019 کے تحت درج ایک بڑے زمین گھپلے کے کیس میں چالان قابلِ احترام اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت، سرینگر کے روبرو پیش کیا۔ اس چالان میں آٹھ افراد بشمول چار ریونیو افسران (تین ریٹائرڈ اور ایک حاضر سروس) کو نامزد کیا گیا ہے، جو اپنی سرکاری حیثیت کا غلط استعمال کرتے ہوئے زمین پر غیر قانونی قبضے اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے مرتکب پائے گئے۔

کیس ایک شکایت سے شروع ہوا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ندیـم احمد مایر اور شفیق احمد مایر، ساکنان اقبال کالونی، شالتنگ سرینگر، نے اہل دنیہمہ میں 52 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے جعلی ریونیو ریکارڈ تیار کیے اور فرضی تبدیلیاں (میوٹیشن نمبر 13، 16، 17، 18، 30، 31 اور 34) درج کرائیں، جنہیں زبانی ہبہ (حبہ زبانی) کے طور پر ظاہر کیا گیا، حالانکہ اس کی کوئی قانونی یا خاندانی بنیاد موجود نہیں تھی۔

تحقیقات میں متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جن میں سرکاری ریکارڈ (پارٹی سرکار) کی عدم موجودگی، خزانہ ووچر نمبرز اور تاریخوں کی غیر موجودگی، اور بغیر اجازت صرف ایک شریک مالک کی جانب سے میوٹیشن شامل ہے، جس سے دیگر مالکوں کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا۔ مزید یہ کہ 40 کنال ریاستی اراضی پر بھی غیر قانونی قبضہ پایا گیا۔

بیان کے مطابق، یہ جعلسازی ریونیو افسران کی ملی بھگت سے کی گئی، جنہوں نے ریکارڈ میں ہیر پھیر اور قانونی تقاضوں سے بچنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ملزمان پر تعزیراتِ ہند کی دفعات 420، 447-A، 467، 468، 471، 120-B اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ کرائم برانچ کشمیر قانون کی بالادستی اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ (کے این سی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عوام دوست بلوں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Next Post

وحید پرہ نے آر بی اے کوٹہ میں کمی کے فیصلے کو کشمیریوں کو کمزور کرنے کی "سوچی سمجھی سازش” قرار دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
وحید پرہ نے آر بی اے کوٹہ میں کمی کے فیصلے کو کشمیریوں کو کمزور کرنے کی "سوچی سمجھی سازش” قرار دیا

وحید پرہ نے آر بی اے کوٹہ میں کمی کے فیصلے کو کشمیریوں کو کمزور کرنے کی "سوچی سمجھی سازش" قرار دیا

بدبو کا پہاڑ: کیا اچھن کے باسیوں کو اب ملے گی راحت؟

بدبو کا پہاڑ: کیا اچھن کے باسیوں کو اب ملے گی راحت؟

بڈگام ضمنی انتخاب: جے ڈی ایف نے پی اے سی سے علیحدگی اختیار کی

بڈگام ضمنی انتخاب: جے ڈی ایف نے پی اے سی سے علیحدگی اختیار کی

وزارتِ داخلہ نے لیہ پولیس فائرنگ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا

وزارتِ داخلہ نے لیہ پولیس فائرنگ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا

وزارتِ داخلہ نے لیہ پولیس فائرنگ واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا

لہیہ میں احتجاج کے پیش نظر امتناعی احکامات نافذ، موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »