امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پیر اور منگل کی درمیانی شب کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ شب کا کم از کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
معروف سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری، پانپور میں منفی 4.5 ڈگری، پلوامہ اور شوپیاں میں بالترتیب منفی 5.0 اور منفی 5.4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ جنوبی کشمیر کا شوپیاں علاقہ وادی میں کا سب سے سرد علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 1.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی اس سے بھی شدید ریکارڈ کی گئی۔ زوجیلا درے پر ایک بار پھر شبانہ درجہ حرارت منفی 16 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
سرینگر شہر کے مقابلے میں مضافاتی علاقوں میں زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی۔ سرینگر ایئرپورٹ پر منفی 4.2 ڈگری، جبکہ شہر میں منفی 3.1 ڈگری سیلسیش ریکارد کیا گیا۔
شمالی کشمیر میں بھی سخت سردی ریکارڈ کی گئی۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں منفی 3.4، بانڈی پورہ میں منفی 3.8، رفیع آباد میں منفی 4.1 اور بارہمولہ میں منفی 4.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پارہ منفی 3.7 اور گاندربل میں منفی 2.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھی منفی 3.8 ڈگری کی شدید سردی رہی۔
جموں ڈویژن میں میدانی علاقے نسبتاً گرم رہے، مگر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔ جموں شہر میں 9.8 ڈگری اور کٹرا میں 9.1 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ جموں خطے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کا زور برقرار رہا، بانہال میں منفی 0.5، بھدرواہ میں 0.4 اور رام بن میں 4.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ جموں ایئرپورٹ پر 9.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
لداخ شدید سردی کی لپیٹ میں
یونین ٹیریٹری کرگل ضلع میں منفی 8.8، لیہہ میں منفی 8.5 اور نوبرا وادی میں منفی 6.6 ڈگری ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق خشک موسم اور مطلع صاف رہنے کی وجہ سے رات کو زمین کی حرارت تیزی سے کم ہوتی ہے، جس سے سردی بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق اگلے چند دن یہی حالات رہیں گے، اس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ممکن ہے۔








