• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انقلاب اسلامی:کامیابیوں کا ایک اور درخشاں باب

انقلاب اسلامی:کامیابیوں کا ایک اور درخشاں باب

حجۃ السلام و المسلمین آغا سید عابد حسین الحسینی (چیرمین تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیچوٹ کشمیر)

by امت ڈیسک
30/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

کچھ عرصے سے کشمیر کے کچھ معزز شیعہ و سنی دانشوروں کی سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تحریریں پڑھ کر شدید رنج و افسوس ہوا۔ ابتدائی تاثر یہ تھا کہ چونکہ ہمارے بیشتر میڈیا ذرائع کا بنیادی سرچشمہ مغربی اور گمراہ کن خبررساں ادارے ہیں، لہٰذا ان تک پہنچنے والی اطلاعات میں حقائق کا پردہ چاک کرنے کی بجائے، انہیں مزید الجھانے اور منفی تاثر پیدا کرنے کا عنصر غالب ہوتا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال حال ہی میں وائرل ہونے والی اس جھوٹی خبر کی تھی جس میں ایران کے رہبرِ معظم کے بارے میں انتہائی گستاخانہ اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے۔’’رہبر ماسکو جانے کی تیاری کرچکے ہیں۔‘‘

تاہم، غور و فکر کے بعد یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ ہمارے محترم دانشور تجزیہ کرنے میں بنیادی غلطی کے شکار ہیں۔ ان کی غلط فہمی دور کرنے کے لیے انہیں درج ذیل امور پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے:

1۔ شیعہ-سنی کو مسئلہ بنا کر حقیقت اور انسانیت کو پسِ پشت ڈالنا کسی طور بھی درست نہیں۔ تاریخ و حالات کا مطالعہ فرقہ واریت کی عینک سے نہیں بلکہ انسانی حقوق، استحصال کے خلاف مزاحمت اور عالمی استعماری عزائم کو سمجھنے کی نظر سے کرنا چاہیے۔ ایران کا قیام اور اس کا دفاع کبھی بھی محض فرقہ وارانہ بنیادوں پر نہیں رہا۔

2۔ ایران میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو خود حکمرانوں نے ایک جائز حق تسلیم کیا۔ معاشی مشکلات اور عوامی شکایات کو سننے اور ان کا حل نکالنے کی کوشش حکومتی ترجیح رہی۔ یہ عمل کسی بھی جمہوری معاشرے کا حصہ ہے۔

3۔ لیکن یہ پرامن احتجاج اس وقت پرتشدد فسادات میں بدل گیا جب دہشت گردوں نےعوام اور پولیس اہلکاروں پر گولیاں برسائیں، یہاں تک کی کرمان شہر کی ساڑھے تین سالہ بچی مینا کو بھی شھید کیا اور مساجد کو آگ لگائی اور سرکاری و غیرسرکاری املاک کو تباہ کیا۔ یہ اقدامات کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ برداشت ہیں اور یہ واضح طور پر عوامی احتجاج نہیں بلکہ منظم تخریب کاری تھی۔

4۔ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ عوام کے ہاتھوں میں ہتھیار ایران کے بیرونی دشمنوں نے پہنچائے تھے۔ جن میں امریکہ اور اسرائیل سر فہرست ہیں اس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا، امن و سلامتی کو تباہ کرنا اور اسلامی نظام کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

5۔ اس سارے معاملے پر دوغلا معیار انتہائی حیرت انگیز ہے۔ یہاں وینزویلا کے وزیر اعظم کو اغوا کیا گیا جس پر اقوام عالم گونگے ہوئے، پھر ایران کا اپنی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کو گرفتار کرنا اتنا بڑا مسئلہ کیوں بن گیا ہے کہ دوست و دشمن یک زبان ہو کر اس کی مذمت کرنے لگتے ہیں؟ کیا یہ واضح دوغلا معیار نہیں؟

6۔ اسلامی انقلاب ایران گذشتہ چالیس سال سے ہمیشہ انسانیت، حق پرستی اور مظلوموں کی آواز کا پرچم دار رہا ہے، چاہے مذہب و مسلک کوئی بھی ہو۔ اس کی زندہ مثال فلسطین ہے۔ انقلابِ اسلامی کے بعد ہی مسئلہ فلسطین ایک نئی زندگی پا کر بین الاقوامی توجہ کا مرکز بنا۔ ایران نے ہر دور میں فلسطینی عوام کی بے لوث اور بے قید و شرط مدد کی ہے۔ کون سا دوسرا ملک ہے جس نے اس طرح کی غیر مشروط اور مستقل حمایت فراہم کی ہو؟

7۔ صحیح اسلام کی ترجمانی اور اسلامی وحدت کی عملی کوششیں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی منفرد پہچان ہیں۔ فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر صرف ایران میں ہی’’وحدت اسلامی ہفتہ‘‘ جیسے بین الاقوامی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ قرآن مجید اور حضور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی توہین پر ایران کے حکمران اور صدر ہی بین الاقوامی فورمز پر سب سے زیادہ پرجوش اور مؤثر آواز اٹھاتے ہیں۔

8۔آج پورے اسلامی عالم میں سے صرف ایران ہی ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سینہ تان کھڑا ہے، اسی جرم میں اس پر ظالمانہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کا سیدھا اثر ایران کے عام شہریوں پر پڑتا ہے۔

9۔تمام تر عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی انقلاب کے بعد ایران نے کئی شعبوں میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی ہے۔ تعلیم اور سائنس: انقلاب کے بعد شرح خواندگی میں زبردست اضافہ ہوا۔ سائنسی پیداوار (Science Output) میں ایران دنیا کے 16ویں نمبر پر آچکا ہے۔ نینو ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس انجینئرنگ جیسے شعبوں میں ایران نے عالمی سطح پر اپنی جگہ بنائی ہے۔ ٹیکنالوجی، بیلسٹک میزائل اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کی صلاحیت خود مختار طور پر حاصل کر لی ہے۔اگرچہ شدید پابندیوں کی وجہ سے کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی جیسے مسائل درپیش ہیں، لیکن ایران نے تیل پر انحصار کم کر کے صنعتی پیداوار اور نان آئل برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

10۔ جاسوسوں کی گرفتاریاں: ایرانی انٹیلیجنس اداروں اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حالیہ فسادات اور بدامنی کے دوران درجنوں ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں (بالخصوص موساد اور سی آئی اے) کے لیے کام کر رہے تھے. ایران میں سٹار لینک سیٹلائٹ انٹرنیٹ فسادات کے لئے استعمال‌ کیا جارہا تھا جسے مکمل طور پر ناکارہ اور بلاک کردیا گیا ہے۔

ایسے میں ایران کی قربانیوں اور استقامت کو سلام پیش کرنا چاہیے، نہ کہ دشمنوں کی طرح ان کے زخموں پر نمک چھڑکنا۔ ہمارے دانشوروں کا فرض ہے کہ وہ میڈیا کے پراپیگنڈے سے بالاتر ہو کر حقائق کو دیکھیں، اسلامی دنیا کے مشترکہ دشمنوں کی پہچان کریں اور ایسی باتوں سے پرہیز کریں جو نادانستہ طور پر دشمن کے ایجنڈے کو تقویت پہنچاتی ہیں۔

ہمیں اپنے تجزیوں میں بنیادی انسانی اقدار، استعماری چالوں اور اُمتِ مسلمہ کے اجتماعی مفاد کو مرکزِ توجہ بنانا ہوگا۔ ایران سے اختلاف رکھنا کسی کا حق ہو سکتا ہے، لیکن اسے فرقہ وارانہ لڑائی کا رنگ دینا، انکے خلاف ہورہی سازشوں کو توڈ مروڈ کر پیش کرنا، اس کی استعماری مخالفت پر پردہ ڈالنا اور اس کی مظلوموں کے لیے جدوجہد کو نظرانداز کرنا، ہماری اپنی علمی دیانت اور امت کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم بصیرت اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انسان کی لالچ کی کوئی انتہا نہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں نئی ریلوے لائن:ترقی کے نام پر عوامی بے چینی کیوں؟

کشمیر میں نئی ریلوے لائن:ترقی کے نام پر عوامی بے چینی کیوں؟

30/01/2026
امریکہ کی لوٹ مار جاری! وینزویلا کا تیل امریکا کے لیے اتنا قیمتی کیوں؟

فرشتوں سے بہتر انسان بننا ہی کیوں

16/01/2026
امریکہ کی لوٹ مار جاری! وینزویلا کا تیل امریکا کے لیے اتنا قیمتی کیوں؟

امریکہ کی لوٹ مار جاری! وینزویلا کا تیل امریکا کے لیے اتنا قیمتی کیوں؟

16/01/2026

کشمیر بغیر برف کے: ایک انتباہی موسمِ سرما

16/01/2026
جموں و کشمیر کے سرکاری تعلیمی ادارے  تشویشناک صورتحال میں ”تعلیم کا اجالا یا انتظامیہ کی تاریکی؟ یو ٹی کے تعلیمی نظام پر ایک نوحہ’’

علمائے حق کی توہین ناقابلِ برداشت: کشمیری قوم کا دوٹوک مؤقف

09/01/2026

یومِ جمہوریہ: قوم کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ

09/01/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »