• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
05/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بعض سیاحتی مقامات کی مسلسل بندش کا معاملہ وہ مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھائیں گے، کیونکہ طویل پابندیاں ریاست بھر میں سیاحت کے شعبے کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔

اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تقریباً ہر خطے میں سیاحتی امکانات موجود ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ مقامات کو غیر معینہ مدت تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے فروغ پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بند سیاحتی مقامات پر نظر ثانی کی جائے اور انہیں مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ کھولنے کے لیے وزیر داخلہ سے بات چیت کی جائے۔

عمر عبداللہ نے سیاحت کے شعبے میں رجسٹریشن کے پرانے اور پیچیدہ نظام کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ 1978 سے رائج یہ نظام فرسودہ ہو چکا ہے جسے فوری طور پر آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کاروبار میں آسانی پیدا ہو۔
انہوں نے کہا،
“مجھے اس بات پر شرمندگی ہے کہ اپنے پہلے چھ سالہ دور حکومت میں یہ کام نہیں ہو سکا، لیکن دیر آید درست آید۔”

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کے عمل کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ سے جوڑا نہیں جا سکتا کیونکہ اس قانون کے تحت جرمانے محدود اور غیر مؤثر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سیز) کے حصول کے عمل کو بھی آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں، کیونکہ یہی تاخیر اور بدعنوانی کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ حکومت کا مقصد بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ شیکاروں، ہاؤس بوٹس اور ٹیکسیوں کے لیے نئے رہنما اصول متعارف کرائے جائیں گے، جن کے تحت طریقہ کار کو سادہ اور شفاف بنایا جائے گا تاکہ بدعنوانی پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیاحت کا براہِ راست یا بالواسطہ تعلق ہر اس علاقے سے ہے جہاں قدرتی یا ثقافتی امکانات موجود ہوں۔ حکومت ایک ایسے سیاحت دوست ماحول کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے جو سیکیورٹی خدشات اور مقامی لوگوں کے روزگار و معاشی ترقی کے درمیان توازن قائم رکھ سکے۔( کے این ٹی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »