امت نیوز ڈیسک //
جموں، 5 فروری:وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریزرویشن سے متعلق کابینہ کی منظور شدہ تجویز لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے مرکزی وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا، وہ چاہیں تو اب مرکزی وزیر داخلہ کے گھر کے باہر احتجاج کریں اور جموں و کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے وزیر داخلہ سے ملاقات کر کے انہیں یادداشت پیش کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ نے ریزرویشن پر اپنی تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی تھی، جسے اب مرکزی وزارتِ داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ٹرانزیکشن آف بزنس رولز میں موجود خامیوں کو آئندہ چند دنوں میں دور کر لیا جائے گا۔





