• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

جموں کشمیر بجٹ 2026: فصل بیمہ اسکیم، غریب ترین کنبوں کیلئے سالانہ مفت 6سلینڈر کا اعلان

by امت ڈیسک
06/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں (عامر تانترے) : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو یوٹی حکومت میں اپنا دوسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق کئی اعلانات کیے۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر جمعہ کی دوپہر بجٹ کا پنڈورا باکس کھلا، جس میں کسانوں، طلبہ، خواتین، معذور افراد اور کمزور طبقات کے لیے متعدد راحتی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

بجٹ کا سب سے بڑا اعلان 6594.93 کروڑ روپے کے کراپ انشورنس اسکیم ہے، جس کے تحت کشمیر میں سیب کی بیشتر اقسام اور زعفران، جبکہ جموں خطے میں آم، لیچی اور زعفران کو بیمہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ موسم کی مار اور شاہراہوں کی بندشوں کی وجہ سے جوجھ رہی کشمیر کی ہارٹیکلچر انڈسٹری سے وابستہ افراد کی کراپ انشورنس کی دیرینہ مانگ پر بالآخر حکومت نے بروقت فیصلہ لیا۔

غریب ترین کنبوں کو مفت سلینڈر
وزیر اعلیٰ نے غریب ترین کنبوں، یعنی تمام اے اے وائی (انتودیہ) خاندانوں کے لیے سالانہ چھ مفت ایل پی جی گیس سلنڈرز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تقریباً ایک گھنٹہ 47 منٹ طویل بجٹ تقریر میں وزیر اعلیٰ نے ماضی کے اقدامات کا بھی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی برس کے دوران حکومتی ترجیحات اور نئی تجاویز پیش کیں، جن پر بحث کے بعد قانون ساز اسمبلی کی منظوری درکار ہوگی۔

خواتین کا بسوں میں مفت سفر
عمر عبداللہ نے سرکاری بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت جاری رکھنے اور معذور افراد کے لیے بھی مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اے اے وائی کنبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے سیکنڈری تعلیم تمام اخراجات معاف کرنے اور سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم ایسے طلبہ کی مکمل فیس معاف کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، جنہیں کوئی اسکالرشپ حاصل نہیں ہو رہی۔

یتیم بچوں کے لیے ایک اہم اعلان کے تحت حکومت نے دونوں والدین سے محروم 6000 بچوں کو ماہانہ 4000 روپے وظیفہ براہ راست بینک کھاتوں میں فراہم کیا جائے گا، تاکہ ’’ان یتیم بچوں کی تعلیم، صحت اور غذائی ضروریات پوری ہو سکیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »