امت نیوز ڈیسک //
پونچھ، 11 فروری: ضلع پونچھ کے علاقے بٹار نالہ میں بدھ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 16 سالہ لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت بلال احمد (16) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ٹریکٹر میں ریت لوڈ کر رہا تھا کہ اسی دوران غلطی سے اس کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں بلال احمد کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






