• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۱۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشتواڑ میں رمضان کے دوران چندہ جمع کرنے سے متعلق ضابطہ جاری

کشتواڑ میں رمضان کے دوران چندہ جمع کرنے سے متعلق ضابطہ جاری

by امت ڈیسک
19/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 فروری:ضلع کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) پنکج کمار شرما (جے کے اے ایس) نے ماہِ مقدس رمضان 2026 کے دوران چندہ جمع کرنے کے عمل کو منظم بنانے اور اس کی مؤثر نگرانی کے لیے تفصیلی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم کے مطابق کسی بھی فرد یا تنظیم کو مجاز حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ حکم بی این ایس کی دفعہ 163 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد، این جی او، ٹرسٹ، سوسائٹی یا کمیٹی متعلقہ قوانین کے تحت درست رجسٹریشن اور تحریری اجازت کے بغیر نقد رقم، اشیائے ضرورت یا ڈیجیٹل ذرائع سے چندہ جمع نہیں کر سکے گی۔ اجازت نامہ ایگزیکٹو آفیسر وقف بورڈ یونٹ کشتواڑ، امام جامع مسجد کشتواڑ (صدر مجلسِ شوریٰ کمیٹی) یا متعلقہ تحصیلدار سے حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ اور صدقہ رمضان المبارک کی اہم مذہبی عبادات ہیں، تاہم کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی، غلط بیانی یا ناجائز طریقے سے چندہ جمع کرنے کو سختی سے لیا جائے گا تاکہ عوامی عطیات کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ تمام چندہ جمع کرنے والی تنظیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وصولیوں اور اخراجات کا مکمل اور شفاف ریکارڈ برقرار رکھیں۔ بغیر شناختی کارڈ، رجسٹریشن دستاویزات اور مجاز رسید بُک کے چندہ جمع کرنے والے افراد کو غیر مجاز تصور کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے زبردستی چندہ طلب کرنے، راہگیروں کو ہراساں کرنے یا عوامی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی ہے۔ سب رجسٹراروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پانچ دن کے اندر ضلع میں کام کرنے والے مستند اور رجسٹرڈ فلاحی ٹرسٹوں کی فہرست شائع کریں تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔

انتظامیہ نے مشتبہ یا جعلی چندہ مہمات کی اطلاع دینے کے لیے ضلعی ویجیلنس ہیلپ لائن نمبرات بھی جاری کیے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ اور تمام ایس ڈی ایمز و تحصیلداروں کو حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں بی این ایس اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور ماہِ رمضان 2026 کے اختتام تک مؤثر رہے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹرا میں ’روپ وے پروجیکٹ‘ کے خلاف احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹرا میں ’روپ وے پروجیکٹ‘ کے خلاف احتجاج

کٹرا میں ’روپ وے پروجیکٹ‘ کے خلاف احتجاج

19/02/2026
جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹس پر نظر رکھنے کیلئے 43 اونچے پہاڑی سکیورٹی اڈوں کا قیام

جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹس پر نظر رکھنے کیلئے 43 اونچے پہاڑی سکیورٹی اڈوں کا قیام

19/02/2026
رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ : مفتی اعظم ناصر اسلام

رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ : مفتی اعظم ناصر اسلام

18/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں ٹیچرز کی بھرتی 2030تک نہیں ہوگی، حکومت نے کی اسمبلی میں وضاحت

18/02/2026
جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

جموں و کشمیر حکومت نے دیہی صفائی کے لیے 10 فیصد فنڈنگ ​​کا اعلان کیا

18/02/2026
ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

ایج ڈی ایف سی بینک فراڈ، شوپیاں و بڈگام میں چھاپے

18/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »