• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مغل روڈ پر برف صاف کرنے کا عمل مکمل، شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

مغل روڈ پر برف صاف کرنے کا عمل مکمل، شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

by امت ڈیسک
26/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری : تاریخی مغل شاہرہ کو پہلی مرتبہ سال کے اس موسم میں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کیا گیا۔ اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے اعلان کیا ہے کہ ’’تاریخی مغل شاہراہ کو آئندہ کل یعنی 27 فروری سے گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔‘‘

جاری کردہ حکمناموں کے مطابق شاہراہ کو ابتدائی طور پر صرف چھوٹی گاڑیوں (لائٹ موٹر وہیکلز) کے لیے کھولا جائے گا۔ حکمناموں میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کو روزانہ صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک ہی شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہو گی۔‘‘ انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی ہے۔

حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ جن مقامات پر زمین کھسکنے، مٹی کے تودے یا پتھر گر آنے کا خطرہ لاحق ہے وہاں مشینری اور رضا کار تعینات رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ایس ایس پی پونچھ اور ایس ایس پی ٹریفک، رولر، جموں کو بہرام گلہ، بفلیاز اور پوشانہ چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی مؤثر طریقے سے نگرانی کی جا سکے اور مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی ممکن بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ حکام نے حالیہ برف باری کے بعد مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کیا تھا اور ریکارڈ وقت میں برف صاف کرکے اسے ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا گیا ہے۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شاہراہ کو بحال کرنے کا فیصلہ لے لیا۔ وہیں عوام نے متعلقہ حکام ریکارڈ وقت میں اور پہلی مرتبہ سال کے اس موسم میں شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی کی وزیر اعظم کے دورۂ اسرائیل پر تنقید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کی وزیر اعظم کے دورۂ اسرائیل پر تنقید

26/02/2026
بانڈی پورہ بازار میں بھیانک آتشزدگی، 14 دکانیں خاکستر

بانڈی پورہ بازار میں بھیانک آتشزدگی، 14 دکانیں خاکستر

26/02/2026
وزیر اعظم کا اسرائیل دورہ: پی ایم مودی کو ‘اسپیکر آف دی کنیسٹ میڈل’ سے نوازا گیا

وزیر اعظم کا اسرائیل دورہ: پی ایم مودی کو ‘اسپیکر آف دی کنیسٹ میڈل’ سے نوازا گیا

26/02/2026
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے

25/02/2026
عمر عبداللہ نے کیرالہ کی منظوری کے بعد مغربی بنگال کے نام کی تبدیلی کی حمایت کر دی

عمر عبداللہ نے کیرالہ کی منظوری کے بعد مغربی بنگال کے نام کی تبدیلی کی حمایت کر دی

25/02/2026
سریندر چودھری کا الزام: بھائی کے گھر اے سی بی چھاپہ انتقامی کارروائی

سریندر چودھری کا الزام: بھائی کے گھر اے سی بی چھاپہ انتقامی کارروائی

25/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »