امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 فروری : جموں و کشمیر کے محکمۂ اسکولی تعلیم نے اس سے قبل جاری کردہ حکم نامے کو فی الحال معطل کر دیا ہے، جس کے تحت جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن اور اسٹیٹ اسکول اسٹینڈرڈز اتھارٹی کو ٹیچرز اہلیت ٹیسٹ منعقد کرانے کے لیے نوڈل ایجنسی نامزد کیا گیا تھا۔
حکم نامے مین کہا گیا ہے کہ 23 فروری 2026 کو جاری کردہ سابقہ حکم نامہ کو آئندہ احکامات تک معطل رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ سابقہ حکم کے تحت جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسٹیٹ اسکول اسٹینڈرڈز اتھارٹی کو یونین ٹیریٹری میں ٹی ای ٹی امتحان کے انعقاد کے لیے نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔
تازہ فیصلہ محکمۂ اسکولی تعلیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے یکم ستمبر 2025 کے فیصلے (سیول اپیل نمبر 1385/2025 اور متعلقہ مقدمات) بعنوان Anjuman Ishat-E-Taleem Trust بنام ریاست مہاراشٹر و دیگر کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔
یہ حکم نامہ کمشنر سیکریٹری، محکمۂ اسکولی تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔(کے این ٹی)





