• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, مارچ ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکہ نے ہندوستانی بحریہ کی مشق میں شامل ایرانی جہاز کو ڈبو دیا

امریکہ نے ہندوستانی بحریہ کی مشق میں شامل ایرانی جہاز کو ڈبو دیا

by امت ڈیسک
05/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: ایرانی جنگی جہاز ‘فریگیٹ آئی آر آئی این ایس ڈینا’ مشرقی بھارت کی ایک بندرگاہ پر بحری مشقوں کے بعد واپس ایران جا رہا تھا، اسی بیچ امریکہ نے بحر ہند میں اس پر حملہ کر کے ڈبو دیا۔ یہ حملہ خلیج سے سیکڑوں میل دور بحر ہند میں ہوا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں کہا کہ "ایک امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی بحری جہاز کو ڈبو دیا جو کہ بین الاقوامی پانیوں میں خود کو محفوظ سمجھ رہا تھا۔ امریکی آبدوز نے اسے خاموش موت دیتے ہوئے ٹارپیڈو سے غرقاب کر دیا گیا۔”

ایرانی عملہ امریکی تارپیڈو کے ٹکرانے سے کچھ دن پہلے ہی وشاکھاپٹنم میں تھا۔ ایرانی بحریہ کے اہلکاروں نے یہاں کھانا کھایا اور "میلان 2026” میں درجنوں دیگر ممالک کے اہلکاروں کے ساتھ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔ اس دوران بھارتی بحریہ نے باضابطہ اعزاز کے ساتھ ایرانی جہاز اور عملے کا استقبال کیا اور دونوں ملکوں کے بیچ "طویل عرصے سے جاری ثقافتی روابط” کے پیش نظر انہیں دیرینہ ساتھی قرار دیا۔

ان مشقوں کے بعد جب ایرانی جہاز خلیج بنگال سے نکلا تو وہ کسی جنگ میں نہیں جا رہا تھا، وہ ایک دوستانہ بھارتی بندرگاہ سے واپسی کے لیے پُرامن طویل سفر پر تھا۔ اس جہاز پر ہوا حملہ جنگ کو مؤثر طریقے سے بھارت کے سمندروں تک کھینچ لایا ہے۔ ایک ایسے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا جو بھارتی حکومت کا مہمان تھا، اس سے تنازعے کی بازگشت خلیج فارس سے سیکڑوں میل دور اور بحر ہند کے غیر جانبدار، حساس پانیوں تک پہنچ گئی۔

امریکہ نے اس حملے کو ایرانی بحری جہاز کے لیے ایک خاموش موت قرار دیا۔ یہ واقعہ سری لنکا کے سرچ اینڈ ریسکیو زون کے اندر ہوا۔ اس حملے کے بعد اس پانی میں تیل خون تیر رہا ہے جہاں صرف تجارت اور سفارت کاری ہونی چاہیے تھی۔

بھارت کے زیر اہتمام دو سالہ کثیرالجہتی بحری مشق کی ویب سائٹ پر ‘آئی آر آئی این ایس ڈینا’ کا نام مشق میں حصہ لینے والے جہاز طور پر درج ہے۔ بھارت کے لیے اسے ڈبویا جانا ایک کڑوی حقیقت اور حساس معاملہ ہے۔ اس سے ملک کے آس پاس کے پانیوں اور اس کے مہمانوں کی حفاظت پر سوال اٹھ گیا ہے۔ بین الاقوامی مہمانوں کے لیے ایک ٹرانزٹ روٹ اب قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کی مشرقی بحریہ کمان نے 17 فروری کو ایکس کو ایک پوسٹ میں ایرانی جنگی جہاز اور اس کے افسران کی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ "بھارتی بحریہ نے وشاکھاپٹنم پہنچنے پر ایرانی بحریہ کی ‘آئی آر آئی ایس ڈینا’ کا خیرمقدم کیا… یہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔”

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی افواج کے فضائی حملے ایران پر مسلسل جاری ہیں۔ وہیں تہران مشکل حالات میں ہونے کے باوجود میزائل اور ڈرون حملوں سے سخت جوابی کارروائی کر رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خود مختاری کا احترام لیکن امریکا کو جواب دینا ضروری تھا؛ ایران کا خلیجی ممالک کو پیغام

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

گذشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر معمولی زخمی ہوئے: فارس نیوز

خود مختاری کا احترام لیکن امریکا کو جواب دینا ضروری تھا؛ ایران کا خلیجی ممالک کو پیغام

05/03/2026
احتیاطی پابندیاں جمعرات کو بھی کشمیر بھر میں جاری رہیں گی

احتیاطی پابندیاں جمعرات کو بھی کشمیر بھر میں جاری رہیں گی

04/03/2026
جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے ایران حملے پر مودی اورعمر عبداللہ کی خاموشی پر اٹھائے سوال، مہدی، متو کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا

04/03/2026
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین چھ مارچ کو ہو گی

04/03/2026
اُدھمپور کے مجالتہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

سرحد پر مشتبہ نقل و حرکت، فوج کی فائرنگ سے دراندازی کی کوشش ناکام

04/03/2026
تہران میں کشیدگی: بھارتی طلبہ اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، بھارتی سفارتخانہ

تہران میں کشیدگی: بھارتی طلبہ اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، بھارتی سفارتخانہ

04/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »