• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, مارچ ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
توقع ہےسات برس بعد جامع مسجد سرینگر میں جُمعتہ الوداع کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی: انجمن اوقاف

توقع ہےسات برس بعد جامع مسجد سرینگر میں جُمعتہ الوداع کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی: انجمن اوقاف

by امت ڈیسک
10/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کا ایک اجلاس آج منعقد ہوا جس میں آنے والے اہم مذہبی مواقع جُمعتہ الوداع (رمضان المبارک کا آخری جمعہ)، شبِ قدر اور عیدالفطر کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس کی صدارت میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کی، جبکہ اس میں اوقاف کے ارکان، عہدیداران، عملہ اور رضاکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جُمعتہ الوداع 13 مارچ کو منایا جائے گا. کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ اس کے بعد آنے والا جمعہ عیدالفطر کے دن واقع ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں ان روحانی اہمیت کے حامل تقریبات کے لیے درکار انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ تقریباً سات برس کے وقفے کے بعد توقع ہے کہ حکام ان اہم مواقع پر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ اور دیگر دینی اجتماعات کی اجازت دیں گے۔ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ مقدس مواقع اہلِ ایمان کے لیے بے حد دینی و روحانی اہمیت رکھتے ہیں اور ان مواقع پر بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد کا رخ کرتے ہیں۔

میرواعظ نے اوقاف کے ارکان، عملے اور رضاکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضروری تیاریوں کے لیے کمر کس لیں، خصوصاً صفائی ستھرائی، بڑے اجتماعات کے انتظام و انصرام اور نمازیوں کی سہولت کے حوالے سے مناسب اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں بھی بتایا گیا کہ جُمعتہ الوداع کے موقع پر میرواعظ کا جامع مسجد سرینگر میں دوپہر 12:45بجکر 45 منٹ پر وعظ و تبلیغ کا اہتمام ہوگا جبکہ نمازِ جمعہ اڑھائی بجے ادا کی جائے گی۔

اوقاف متعلقہ سرکاری محکموں، جن میں پانی کی فراہمی، بجلی، بلدیاتی صفائی اور دیگر ضروری خدمات کے ذمہ دار ادارے شامل ہیں، کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا تاکہ نماز اور دیگر مذہبی تقاریب کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

میرواعظ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام حلقے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے تاکہ یہ اہم مذہبی اجتماعات پرامن، باوقار اور روحانی ماحول میں منعقد ہو سکیں۔(ای ٹی وی بھارت )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 16 مارچ سے سیاحوں کے لیے کھل جائے گا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 16 مارچ سے سیاحوں کے لیے کھل جائے گا

ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 16 مارچ سے سیاحوں کے لیے کھل جائے گا

10/03/2026
امریکہ کی سعودی عرب کو ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر دھمکی

امریکہ کی سعودی عرب کو ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر دھمکی

10/03/2026
راجوری میں لاپتہ فوجی اہلکار کی لاش ندی سے برآمد

راجوری میں لاپتہ فوجی اہلکار کی لاش ندی سے برآمد

10/03/2026
محبوبہ مفتی نے ایران میں کشمیری طلبہ کی سلامتی کا مسئلہ اٹھایا، جلد واپسی کی اپیل

محبوبہ مفتی نے ایران میں کشمیری طلبہ کی سلامتی کا مسئلہ اٹھایا، جلد واپسی کی اپیل

09/03/2026
میر واعظ کا آخری عشرہ رمضان میں امت مسلمہ کے لیے دعا کی اپیل

میر واعظ کا آخری عشرہ رمضان میں امت مسلمہ کے لیے دعا کی اپیل

09/03/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

انجینئر رشید کی احتجاج کے دوران گرفتار سوگواروں کی رہائی کی اپیل

09/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »