• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, مارچ ۱۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راہل گاندھی نے لوک سبھا میں انہیں بار بار بولنے سے روکےجانے کا  الزام لگایا

راہل گاندھی نے لوک سبھا میں انہیں بار بار بولنے سے روکےجانے کا الزام لگایا

by امت ڈیسک
11/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: لوک سبھا میں اسپیکر کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر بحث کے دوران بدھ کے روز ماحول اس وقت گرم ہو گیا جب اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متعدد مواقع پر ایوان میں بولنے سے روکا گیا۔ راہل گاندھی نے یہ بات اس وقت کہی جب بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد نے پارلیمانی ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو خاص طور پر قومی سلامتی جیسے حساس مسائل پر گفتگو کرتے وقت اپنے الفاظ احتیاط سے استعمال کرنے چاہئیں۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا کسی ایک جماعت کی ملکیت نہیں بلکہ پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، “جب بھی ہم بولنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو ہمیں روک دیا جاتا ہے۔ لوک سبھا کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے۔”

اس سے قبل اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہا تھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک کو کسی رہنما کی انا کی تسکین کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایوان کو ایسی قرارداد پر بحث کرنی پڑ رہی ہے۔ ان کے بیان پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث ایوان میں کچھ دیر کے لیے ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ بعد ازاں کارروائی کی صدارت کر رہے رکن پارلیمنٹ دلیپ سائکیا نے راہل گاندھی کو جواب دینے کی اجازت دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجستھان میں زیرِ حراست 17 کشمیری نرسنگ طلبہ رہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

راجستھان میں زیرِ حراست 17 کشمیری نرسنگ طلبہ رہا

راجستھان میں زیرِ حراست 17 کشمیری نرسنگ طلبہ رہا

11/03/2026
شمالی کوریا کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کی حمایت، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت

شمالی کوریا کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کی حمایت، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت

11/03/2026
مغربی ایشیا بحران: جے شنکر کی ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کے ساتھ ‘تفصیلی’ بات چیت

مغربی ایشیا بحران: جے شنکر کی ایران کے وزیر خارجہ عراقچی کے ساتھ ‘تفصیلی’ بات چیت

11/03/2026
تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

نوشہرہ، راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹینٹ مارا گیا

10/03/2026
توقع ہےسات برس بعد جامع مسجد سرینگر میں جُمعتہ الوداع کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی: انجمن اوقاف

توقع ہےسات برس بعد جامع مسجد سرینگر میں جُمعتہ الوداع کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی: انجمن اوقاف

10/03/2026
ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 16 مارچ سے سیاحوں کے لیے کھل جائے گا

ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 16 مارچ سے سیاحوں کے لیے کھل جائے گا

10/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »