• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, مارچ ۱۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایران جنگ پر پوپ لیو کا بڑا بیان، امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل

ایران جنگ پر پوپ لیو کا بڑا بیان، امریکہ اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کی اپیل

by امت ڈیسک
16/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
روم : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع کے ذمہ دار رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ اتوار کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں پوپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسیحیوں اور دنیا بھر کے امن پسند لوگوں کی جانب سے وہ اس جنگ کے ذمہ دار رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ بات چیت کا راستہ دوبارہ کھل سکے۔

اگرچہ پوپ نے براہِ راست امریکہ یا اسرائیل کا نام نہیں لیا، تاہم ان کا بیان اس جنگ کے تناظر میں آیا ہے جو ایران میں حملوں کے بعد شروع ہوئی۔ پوپ نے خاص طور پر ایران میں ایک ابتدائی میزائل حملے کا ذکر کیا جس میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا اور جس میں 165 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر غلط یا پرانی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ویٹیکن کے ایک سرکاری اخبار نے اس حملے کے بعد اجتماعی قبروں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے جنگ کے تباہ کن اثرات کو نمایاں کیا تھا۔ پوپ لیو نے کہا کہ وہ ان خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جن کے پیارے اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر ہونے والے حملوں میں مارے گئے۔ انہوں نے خاص طور پر لبنان میں پیدا ہونے والی انسانی بحران کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ویٹیکن کے مطابق جنوبی لبنان میں موجود مسیحی برادری کی حالت بھی خاص تشویش کا باعث ہے کیونکہ یہ برادری خطے میں مسیحیوں کے لیے اہم حیثیت رکھتی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اس جنگ کے دوران پوپ نے زیادہ تر سفارتی اور محتاط بیانات دیے ہیں تاکہ ٹرمپ کی قیادت میں جاری امریکی پالیسیوں کے ساتھ براہ راست سیاسی تصادم سے بچا جا سکے۔ تاہم ویٹیکن کے بعض اعلیٰ عہدیداروں اور کارڈینلز نے جنگ پر کھل کر تنقید کی ہے اور اسے اخلاقی طور پر ناقابلِ جواز قرار دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعلیٰ نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیراعلیٰ  نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ نے سری نگر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر دیا

16/03/2026
ایل جی سنہا کا ملی ٹنسی سے متاثرہ خاندانوں کے نام عید کا تحفہ، 50 افراد کو سرکاری ملازمت کے تقرری نامے فراہم

ایل جی سنہا کا ملی ٹنسی سے متاثرہ خاندانوں کے نام عید کا تحفہ، 50 افراد کو سرکاری ملازمت کے تقرری نامے فراہم

15/03/2026
چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو

چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو

15/03/2026
احتجاج کے بعد گرفتار نوجوانوں کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا: تنویر صادق

احتجاج کے بعد گرفتار نوجوانوں کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا: تنویر صادق

15/03/2026
ڈوڈہ: ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پچھتر ایل پی جی سلنڈر برآمد، تین افراد گرفتار

ڈوڈہ: ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پچھتر ایل پی جی سلنڈر برآمد، تین افراد گرفتار

15/03/2026
اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز مارا گیا

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز مارا گیا

15/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »