• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, مارچ ۱۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے لوگوں سے کی معلومات طلب

فاروق عبداللہ پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے لوگوں سے کی معلومات طلب

by امت ڈیسک
18/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں و کشمیر پولیس نے ایک عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے اُس فائرنگ کے سلسلے میں معلومات طلب کی ہیں جس میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 11 مارچ 2026 کو گریٹر کیلاش،جموں کے رائل پارک میں ایک شادی تقریب کے دوران پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ "فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن گنگیال میں ایف آئی آر نمبر 29/2026 درج کر لی گئی ہے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جو مختلف پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔”

پولیس نے شادی تقریب میں شریک سبھی مہمانوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی ویڈیو،تصویر یا دیگر ڈیجیٹل شواہد موجود ہوں تو وہ فوری طور پر تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ شیئر کریں۔

پولیس نے کہا ہے کہ "عوامی تعاون سے اہم شواہد اکٹھے کرنے میں مدد ملے گی اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔” اس مقصد کے لیے پولیس نے رابطہ نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ لوگ اپنی معلومات فراہم کر سکیں۔

یہ اشتہاری نوٹس ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس،جموں-سانبہ-کٹھوعہ رینج کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ واقعہ کی حقیقت سامنے لائی جا سکے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

واضح رہے کہ فاروق عبداللہ پر حملہ کرنے والے شہری کو وہیں دبوچ کر حراست میں لے لیا گیاتھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نیشنل کانفرنس کی اسمبلی میں اہم بل پیش کرنے کی تیاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس کی اسمبلی میں اہم بل پیش کرنے کی تیاری

نیشنل کانفرنس کی اسمبلی میں اہم بل پیش کرنے کی تیاری

18/03/2026
عمرہ زائرین کا سامان گم، انڈیگو ائیرلانز کو 1.19 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

عمرہ زائرین کا سامان گم، انڈیگو ائیرلانز کو 1.19 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

18/03/2026
گنگا میں افطار پارٹی پر 14 افراد گرفتار، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

گنگا میں افطار پارٹی پر 14 افراد گرفتار، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

18/03/2026
جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں زیر التوا سوالات نمٹانے کا فیصلہ

جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں زیر التوا سوالات نمٹانے کا فیصلہ

18/03/2026
علی لاریجانی کی شہادت کی ایران نے تصدیق کر دی

علی لاریجانی کی شہادت کی ایران نے تصدیق کر دی

18/03/2026
ایل پی جی ریفل میں کوئی رکاوٹ نہیں، ای کے وائی سی صرف منتخب صارفین کے لیے لازم: حکومت

ایل پی جی ریفل میں کوئی رکاوٹ نہیں، ای کے وائی سی صرف منتخب صارفین کے لیے لازم: حکومت

17/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »