• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, مارچ ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر عبداللہ کی ایران پر جارحیت کی مذمت، وزیر اعظم سے جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل

عمر عبداللہ کی ایران پر جارحیت کی مذمت، وزیر اعظم سے جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل

by امت ڈیسک
27/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے خلاف جاری جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے تعلقات استعمال کر کے اس جنگ کو روکنے کی کوشش کرنے کی اپیل کی۔ عمر عبداللہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم سے ان دونوں ممالک کے ساتھ روابط کا استعمال کرکے ایران کے خلاف جاری جنگ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں کشمیر اسمبلی میں جمعہ کو اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وہ بخوبی واقف ہے کہ وزیر اعظم کے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ اور ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ خود اس بات کے گواہ ہیں کہ (ایران کے ساتھ )سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں اچھے تعلقات تھے جب وہ وزیر مملکت برائے خارجہ تھے۔

اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اپنے ارکان اسمبلی کی جانب سے اس جنگ کی مذمت کرتے ہیں اور ایران کے سابق سپریم لیڈر سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سمیت دیگر رہنماؤں کی ہلاکت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ انسانیت کی بہتری کے لیے، مذہب سے بالاتر ہو کر اس جنگ کو ختم کرانے میں کردار ادا کریں۔

یہ بیان انہوں نے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی درخواست پر دیا، جنہوں نے وزیر اعلیٰ سے ایوان کی نمائندگی کرتے ہوئے بات کرنے کو کہا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ پورے ایوان کی طرف سے بات نہیں کر سکتے کیونکہ اس معاملے پر سب کی رائے ایک جیسی نہیں ہے۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو اختلاف پیدا ہوگا۔

کئی این سی اراکین نے وزیر اعلیٰ سے بیان دینے کا مطالبہ کیا، تاہم بی جے پی کے رہنما شام لال شرما نے کہا کہ "یہ معاملہ اسمبلی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔” ایک اور بی جے پی ایم ایل اے رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے بھی قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اس معاملے پر نہ بات کر سکتی ہے اور نہ کوئی قرارداد منظور کر سکتی ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "جب جنگ شروع ہوئی تو ہمارے طلبہ ایران میں پھنس گئے تھے، اور اب اس کے اثرات یہاں ایندھن کی فراہمی پر بھی پڑ رہے ہیں، جو براہ راست ہم پر اثر انداز ہو رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "امریکہ کے صدر خود بھی واضح نہیں کہ یہ جنگ کیوں شروع کی گئی، صبح کچھ اور کہتے ہیں، دوپہر میں کچھ اور اور شام کو کچھ اور۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی ایم سی اننت ناگ میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مبینہ لاپرواہی پر تین ملازمین معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جی ایم سی اننت ناگ میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مبینہ لاپرواہی پر تین ملازمین معطل

جی ایم سی اننت ناگ میں مریضوں کی دیکھ بھال میں مبینہ لاپرواہی پر تین ملازمین معطل

27/03/2026
جموں کشمیر اسمبلی میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

جموں کشمیر اسمبلی میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

27/03/2026
آبنائے ہرمز بھارت سمیت دوست ممالک کے لیے کھول دی گئی: ایرانی وزیر خارجہ

ٹرمپ کا مذاکرات کا ڈھول اور خارگ جزیرے پر حملے کی تیاری؟

27/03/2026
ایران جنگ کی صورتحال: وزیر اعظم مودی کل وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیں گے

ایران جنگ کی صورتحال: وزیر اعظم مودی کل وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیں گے

26/03/2026
افواہوں کے باعث پیٹرول پمپوں پر رش، حکومت عارضی بندش پر مجبور ہو سکتی ہے: عمر عبداللہ

افواہوں کے باعث پیٹرول پمپوں پر رش، حکومت عارضی بندش پر مجبور ہو سکتی ہے: عمر عبداللہ

26/03/2026
آبنائے ہرمز بھارت سمیت دوست ممالک کے لیے کھول دی گئی: ایرانی وزیر خارجہ

آبنائے ہرمز بھارت سمیت دوست ممالک کے لیے کھول دی گئی: ایرانی وزیر خارجہ

26/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »