امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بارہمولہ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے شدید علیل والد سے ملاقات کے لیے عارضی رہائی کی اپیل کی تھی۔
عوامی اتحاد پارٹی کے لیڈر شیخ عاشق نے ایکس پر اسکی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے انکی دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔
درخواست میں انجینئر رشید نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر ہیں اور نہایت تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، اس لیے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی رہائی دی جائے۔
تاہم عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔






