• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, مئی ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف پیدل مارچ

سرینگر میں منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف پیدل مارچ

by امت ڈیسک
03/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: منشیات کے استعمال اور اس کی اسمگلنگ کے خلاف نشہ مکت مہم کے ایک حصے کے طور پر آج سرینگر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں ایک پیل مارچ نکالا گیا۔

منشیات کے خلاف ‘پد یاترا’ کے نام سے نکالا گیا یہ مارچ شہر کے فٹ بال گراؤنڈ سے شروع ہو کر لالچوک میں واقع گھنٹا گھر پر پہنچ کر ختم ہوا۔ مارچ میں اسکولی بچوں، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی گروپس اور سیاسی کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں نکالے گئے اس مارچ میں جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر، زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر جاوید احمد ڈار نے بھی شرکت کی۔ مارچ کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس نے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے وہیں آج بازار بھی بند رکھے گئے۔

مارچ میں شامل امتیاز خان نے منشیات کے استعمال کے خلاف چلائی جا رہی اس مہم کی تعریف کی۔ خان نے کہا کہ "اس مہم نے منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری پیدا کی ہے اور پولیس کی کارروائی کے بعد پیڈلرز اور اسمگلروں میں خوف پیدا کیا ہے۔ اس لعنت کو معاشرے سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔”

قابل ذکر ہے کہ ایل جی منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ، اس کے غلط استعمال اور منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے لیے 11 اپریل کو جموں سے 100 دن کی ‘نشہ مکت ابھیان’ کا آغاز کیا۔ ان کے احکامات کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ پولیس اب تک متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر چکی ہے، ملزم منشیات فروشوں اور مبینہ سمگلروں کی متعدد جائیدادیں ضبط اور مسمار کی جا چکی ہیں۔ سول انتظامیہ نے منشیات کے خلاف سماجی بیداری پیدا کرنے اور منشیات کے استعمال اور اس کے اثرات کے خلاف ایک بیانیہ ترتیب دینے کے لیے قصبوں اور اضلاع میں انسداد منشیات ریلیاں نکالی ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر سنہا کے مطابق منشیات کے استعمال کرنے والوں اور اس کے متاثرین کے لیے بحالی کی نئی پالیسی کے علاوہ، پیڈلرز اور اسمگلروں کو تعزیری کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں فوجداری قانونی کارروائی، ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی، پاسپورٹ، گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا شامل ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایم پی انجینئر رشید کے والد کو جدید علاج کے لیے دہلی منتقل کر دیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ضمانت پر رہا انجینئر رشید سرینگر پہنچے، علیل والد کی عیادت کی

ایم پی انجینئر رشید کے والد کو جدید علاج کے لیے دہلی منتقل کر دیا گیا

02/05/2026
رامبن میں 20 روز بعد لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

رامبن میں 20 روز بعد لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

02/05/2026
بھارت نے ممکنہ آفات سے قبل شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے سیل براڈکاسٹ کا کیا آغاز

بھارت نے ممکنہ آفات سے قبل شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے سیل براڈکاسٹ کا کیا آغاز

02/05/2026
جموں میں کلورٹ گرنے کا حادثہ، 3 مزدور جاں بحق، ایک زندہ بچ گیا

جموں میں کلورٹ گرنے کا حادثہ، 3 مزدور جاں بحق، ایک زندہ بچ گیا

02/05/2026
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

انڈیا بلاک نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت پر توقعات پوری نہیں کیں: فاروق عبداللہ

01/05/2026
جموں میں پل گرنے کا واقعہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

جموں میں پل گرنے کا واقعہ، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

01/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »