• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان: کرناٹک سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر

الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان: کرناٹک سمیت 16 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں میں ایس آئی آر

by امت ڈیسک
14/05/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر فہرستوں کی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹر، پنجاب، دہلی، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، ہریانہ، اتراکھنڈ، منی پور، سکم، ناگالینڈ، تریپورہ، میگھالیہ، اڈیشہ، اروناچل پردیش، میزورم اور چندی گڑھ شامل ہیں۔ ایس آئی آر کے تیسرے مرحلے کا آغاز 20 مئی سے ہوگا اور اس کے تحت 16 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں میں ووٹر فہرستوں کی گھر گھر جا کر جانچ کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس تیسرے مرحلے میں 16 ریاستوں اور 3 مرکز زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 36.73 کروڑ ووٹروں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کام کے لیے 3.94 لاکھ سے زیادہ بوتھ لیول افسران گھر گھر جا کر معلومات جمع کریں گے، جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقرر کردہ 3.42 لاکھ بوتھ لیول ایجنٹس بھی اس عمل میں معاونت کریں گے۔ کمیشن نے بتایا کہ پہلے دو مرحلوں میں 13 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 59 کروڑ ووٹروں کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ایس آئی آر ایک شفاف اور اشتراکی عمل ہے جس میں ووٹرز، سیاسی جماعتیں اور انتخابی اہلکار سب شامل ہیں۔ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر پولنگ بوتھ پر اپنے نمائندے مقرر کریں تاکہ عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام پائے۔ اب تیسرے مرحلے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں صرف اہل ووٹروں کے نام شامل رہیں اور غیر اہل یا غلط اندراجات کو درست کیا جا سکے۔

ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کو فی الحال اس مرحلے سے باہر رکھا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان علاقوں کے لیے الگ شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، کیونکہ وہاں مردم شماری کے دوسرے مرحلے، دشوار گزار علاقوں، موسم اور برفباری جیسے مسائل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس آئی آر کے تیسرے مرحلے میں سرگرمی سے حصہ لیں اور اپنے انومیریشن فارم جمع کرائیں تاکہ ووٹر فہرستیں زیادہ شفاف، درست اور قابل اعتماد بن سکیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو لے کر آر ایس ایس لیڈر کی حمایت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

فاروق عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو لے کر آر ایس ایس لیڈر  کی حمایت کی

فاروق عبداللہ نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو لے کر آر ایس ایس لیڈر کی حمایت کی

14/05/2026
اترپردیش میں تیز آندھی سے تباہی، 90 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اترپردیش میں تیز آندھی سے تباہی، 90 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

14/05/2026
سابق آرمی چیف  نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آر ایس ایس کی تائید کی

سابق آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر آر ایس ایس کی تائید کی

14/05/2026
امریکی صدر ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے، شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات: ایران جنگ، تجارت اور تائیوان پر بڑے فیصلوں کا امکان

امریکی صدر ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے، شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات: ایران جنگ، تجارت اور تائیوان پر بڑے فیصلوں کا امکان

13/05/2026
محبوبہ مفتی نے کیا آر ایس ایس لیڈر کے پاکستان سے بات چیت ریمارکس کا خیرمقدم

محبوبہ مفتی نے کیا آر ایس ایس لیڈر کے پاکستان سے بات چیت ریمارکس کا خیرمقدم

13/05/2026
ایل جی منوج سنہا کی کپوارہ میں منشیات مخالف مہم کی قیادت

ایل جی منوج سنہا کی کپوارہ میں منشیات مخالف مہم کی قیادت

13/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »