امت نیوز ڈیسک //
صوبہ جموں کے پہاڑی و سرحدی ضلع راجوری میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے مابین انکاؤنٹر شروع ہو گیا ہے۔ فوج کی وہائٹ نائٹ کور نے تصادم آرائی کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ ضلع کے گمبھیر مغلاں علاقے میں صبح قریب ساڑھے گیارہ بجے ملی ٹنٹس کے ساتھ ‘کنٹیکٹ’ ہوا جس نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔





