امت نیوز ڈیسک //
کابینہ وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آئندہ دو ماہ کے اندر فصل بیمہ اسکیم نافذ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ حالیہ ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کو سروے مکمل ہونے کے بعد امداد فراہم کی جائے گی۔
سوپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلسل ژالہ باری سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد مختلف محکموں کے افسران متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حتمی سروے رپورٹ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، جبکہ حکومت فصل بیمہ اسکیم کے نفاذ کے عمل کو بھی تیز کر رہی ہے۔






