• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جون ۱۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 پر مؤقف ناقابلِ گفت و شنید، اپوزیشن بقا کے لیے جھوٹ بول رہی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

این سی کے احتجاج میں شامل ہونے کے خواہشمند خود آئیں، کسی کو دعوت نہیں دیں گے: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
11/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 11 جون: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو لے کر دہلی میں ہونے والے پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے لیے کسی سیاسی جماعت کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائے گی، البتہ جو بھی اس تحریک میں شامل ہونا چاہے، اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا، ’’جو کوئی بھی احتجاج میں شامل ہونا چاہتا ہے، وہ شامل ہو سکتا ہے۔ ہم کسی کے پاس کشکول لے کر نہیں جائیں گے۔‘‘

نیشنل کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز نئی دہلی میں جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دینے کے مطالبے پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں سے بھی احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

جموں و کشمیر کے اہم مسئلے پر سیاسی اتحاد کے امکانات سے متعلق سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے معاملے پر سبھی جماعتیں متفق ہیں۔

جموں و کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت واپس ملنے کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ’’میں خدا نہیں ہوں، یہ صرف اللہ جانتا ہے اور وہ لوگ جانتے ہیں جو دہلی میں اقتدار میں ہیں۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پہلے ہی اس کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم خاموش نہیں ہیں اور اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جو حقوق ہم سے چھینے گئے ہیں، ان کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں دو بھارتی ملاح ہلاک، ایک لاپتہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں دو بھارتی ملاح ہلاک، ایک لاپتہ

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں دو بھارتی ملاح ہلاک، ایک لاپتہ

11/06/2026
امریکی حملوں کے جواب مین ایران کا امریکی اڈوں پر حملوں اور آبنائے ہرمز بند کرنے کا دعویٰ

امریکی حملوں کے جواب مین ایران کا امریکی اڈوں پر حملوں اور آبنائے ہرمز بند کرنے کا دعویٰ

11/06/2026
رکن اسمبلی ڈوڈہ کو احتجاجی ڈیلی ویجرز کی مزاحمت کا سامنا، میونسپل دفتر داخل ہونے نہیں دیا

رکن اسمبلی ڈوڈہ کو احتجاجی ڈیلی ویجرز کی مزاحمت کا سامنا، میونسپل دفتر داخل ہونے نہیں دیا

10/06/2026
جموں و کشمیر کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ، اُدھم پور کے علاوہ، ایم پی ایل اے ڈی ایس منصوبوں پر عمل درآمد میں پیچھے

جموں و کشمیر کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ، اُدھم پور کے علاوہ، ایم پی ایل اے ڈی ایس منصوبوں پر عمل درآمد میں پیچھے

10/06/2026
این ڈی پی ایس کیس میں ملوث ایس پی او ملازمت سے برطرف

این ڈی پی ایس کیس میں ملوث ایس پی او ملازمت سے برطرف

10/06/2026
محبِ وطن کبھی الگ جموں ریاست کی حمایت نہیں کریں گے: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

ریاستی درجے کی بحالی کے لیے جنتر منتر احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل: نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری

10/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »