• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جون ۱۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، جموں و کشمیر کو جلد ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، جموں و کشمیر کو جلد ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
11/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 11 جون: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کو جلد از جلد ریاستی درجہ بحال کرنے، معیشت کی موجودہ صورتحال، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور سیاحت کے فروغ جیسے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ جموں و کشمیر کے عوام سے جڑے اہم معاملات اٹھائے اور ریاستی درجہ کی جلد بحالی پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل 12 سال تک ملک کی قیادت کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ادھر وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کی اقتصادی ترقی، رابطہ سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ عمر عبداللہ نے خطے کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی مسلسل معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2019 میں ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے اور تنظیمِ نو کے بعد سے این سی کی قیادت والی حکومت مسلسل مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاح ہلاک: مرکزی وزیر کی تصدیق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاح ہلاک: مرکزی وزیر کی تصدیق

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاح ہلاک: مرکزی وزیر کی تصدیق

11/06/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

کھنموہ صنعتی یونٹ میں کارکن مردہ حالت میں پایا گیا، تحقیقات جاری

11/06/2026
دفعہ 370 پر مؤقف ناقابلِ گفت و شنید، اپوزیشن بقا کے لیے جھوٹ بول رہی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

این سی کے احتجاج میں شامل ہونے کے خواہشمند خود آئیں، کسی کو دعوت نہیں دیں گے: فاروق عبداللہ

11/06/2026
عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں دو بھارتی ملاح ہلاک، ایک لاپتہ

عمان کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں دو بھارتی ملاح ہلاک، ایک لاپتہ

11/06/2026
امریکی حملوں کے جواب مین ایران کا امریکی اڈوں پر حملوں اور آبنائے ہرمز بند کرنے کا دعویٰ

امریکی حملوں کے جواب مین ایران کا امریکی اڈوں پر حملوں اور آبنائے ہرمز بند کرنے کا دعویٰ

11/06/2026
رکن اسمبلی ڈوڈہ کو احتجاجی ڈیلی ویجرز کی مزاحمت کا سامنا، میونسپل دفتر داخل ہونے نہیں دیا

رکن اسمبلی ڈوڈہ کو احتجاجی ڈیلی ویجرز کی مزاحمت کا سامنا، میونسپل دفتر داخل ہونے نہیں دیا

10/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »