امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 18 جون: سرینگر کے الوچی باغ علاقے میں پولیس نے ایک معطل پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مخصوص خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو منشیات کے ساتھ حراست میں لیا۔ گرفتار کانسٹیبل کی شناخت آصف رحمان ریشی ولد عبد الرحمان ریشی، ساکن بون پورہ بٹہ مالو کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ آصف رحمان ریشی پہلے ہی معطل تھا اور اس وقت پی سی آر کشمیر کے ساتھ منسلک تھا۔
پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





