• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غلام نبی آزاد کے 370 پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ کیوں؟

غلام نبی آزاد کے 370 پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ کیوں؟

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
16/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

26 اگست کو کانگریس کو پانچ دہائیوں بعد خیر باد کہنے والے غلام نبی آزاد کی جموں وکشمیر کی سیاست میں واپسی ہو گئی ہے ۔ اس وقت غلام نبی آزاد جموںو کشمیر کے اضلاع کے دورے پر ہیں ۔ پہلے انہوںنے جموں میں عوامی جلسہ کیااور اسکے بعدخطہ چناب اور پھر وہ وادی کشمیربھی آئے۔
غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد جہاں جموں وکشمیر میں کانگریس یونٹ ٹوٹ پھوٹ کاشکار دیکھائی دیتا نظر آرہاہے وہیں دیگر جماعتیں بھی آزاد کی جموںو کشمیر میں واپسی کی تپش محسوس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ الطاف بخاری کی جموںو کشمیر اپنی پارٹی سے کئی لیڈران اور کارکنا ن پارٹی کو خیر باد کہہ کر آزاد گروپ میں چلے گئے ہیں ۔ اس کو دیکھتے ہوئے الطاف بخاری نے بجبہاڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہی دفعہ370 کی منسوخی کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بے وقوف نہیں ہیں وہ جانتے ہیں کہ آپ نے کس کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا ۔وہ جانتے ہیں آپ نے کس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اورجموںوکشمیر کے لوگوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا تھا ۔
بخاری نے آزاد پر یہ سیاسی حملہ ایسے وقت میں کیا جب آزاد کچھ دنوں بعد اپنی نئی پارٹی تشکیل دینے والے ہیں اور بخاری کو ضرور اپنے کیڈر کو ایک جٹ رکھنے میں دشواری پیدا ہو رہی ہے ۔جبکہ پہلے ہی کئی لیڈران انکی پارٹی سے نکل کر آزاد خیمے میں شامل ہوگئے ہیں ۔دوسری طرف سے بخاری کے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے آزاد نے بارہمولہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دفعہ370 کی بحالی کو خارج ازامکان قرار دیا ۔وہیں انہوںنے کہا کہ جن کو پارلیمنٹ کے کام کاج کا نہیں پتہ وہ کم بولا کریں ،میری370 کی منسوخی کے خلاف تقریر 200 ممالک نے دیکھی‘ اگر انہوں (الطاف بخاری)نے نہیں دیکھی تو وہ انکی آنکھوں اور کانوں کا دھوکا ہے! وہیں آزاد نے ایک اور بڑا بیان دے کر کہا کچھ کہتے ہیں کہ غلام نبی آزاد370 پر کیوں نہیں بولتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ”میں کسی کو ووٹ کےلئے گمراہ نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔پارلیمنٹ میں370 واپس لانے کےلئے دوتہائی اکثریت ہونی چاہیے۔میں 370نہیں دلا سکتا “۔
آزاد کے اس بیان پر عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی اتحادی جماعتیں سخت ناراض نظرآرہی ہیں ۔ جنہوںنے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ آزاد لوگوں کو نااُمید کرنا چاہتے ہیں ۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بیان میں کہا کہ”آزاد صاحب ایک قدآور لیڈر ہیں ،جموں وکشمیر کے لوگوں کو ان سے بڑی اُمیدیں ہیں ۔اس طرح جموں وکشمیر کی اُمید توڑنا اچھی بات نہیں ہے “۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماوﺅں کو لوگوں میں نااُمیدی نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ اُمیددلانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔سیاسی معاملات کےلئے اکثریت نہیں بلکہ ُامید اور عزم کی ضرورت ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس کے مظفر شاہ نے کہا کہ ہم370 پر لوگوں کو گمراہ نہیں کر رہے ،ہم نے پارلیمنٹ کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا رُخ کیا ہے ۔وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ میں جموںو کشمیر کے سیاسی لیڈران کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ370 کے بجائے ترقی کو پہلے رکھے۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ اگر چہ غلام نبی آزاد کا بیان حقیقت پر مبنی ہے تاہم انکی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد ایک طرف جہاں انکے نظریے میں تبدیلی نظر آتی دکھائی دے رہی ہے وہیں دفعہ370کے فیصلے کے خلاف انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے ۔وہیں جموں سے لے کر کشمیر تک وہ کئی بار وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔انہوںنے انکے دور(وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر) میں گجرات کے یاتریوں پرمشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ مودی سخت قسم کے انسان ہیں لیکن اس حملے کے بعد انہوںنے جو ہمدردی دکھائی اس سے میری سوچ انکے متعلق بدل گئی ۔
گزشتہ سال پارلیمنٹ میںغلام نبی آزاد کے متعلق مودی کی جذباتی تقریب کے بعد جموں میں آزاد نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے عہدے پر ہونے کے باوجود انہوںنے اپنی جڑوں کو یاد رکھا ہے اور خود کو فخر سے” چائے والا“ کہتے ہیں ۔ راجیہ سبھاسے انکی مدت ختم ہونے کے بعد ہی قیاس لگائے جارہے تھے کہ آزاد بھاجپا میں شامل ہونگے لیکن اگرچہ آزاد نے ان خبروں کو مسترد کیا تاہم کچھ سیاسی مبصرین یہ قیاس ضرور لگارہے ہیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں ضرور آزاد ”بھاجپا کےساتھ اتحاد“ کرتے دیکھائی دے سکتے ہیں ۔وہیں 370 کے متعلق آزاد کا بیان اسی سلسلے کی کڑی تو نہیں اب صرف آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غلام نبی آزاد….کسی کا پراکسی یا نئی آزاد پہل

Next Post

ٹرانسپورٹیشن میں رکاوٹوں کے باعث میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر/محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

ٹرانسپورٹیشن میں رکاوٹوں کے باعث میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر/محبوبہ مفتی

گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

سجاد لون صرف 6 ایم ایل اے کے ساتھ جموں و کشمیر کا وزیر اعلی بننا چاہتے تھے: گورنر ملک

سجاد لون صرف 6 ایم ایل اے کے ساتھ جموں و کشمیر کا وزیر اعلی بننا چاہتے تھے: گورنر ملک

ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات

ہسپتال جی بی پنتھ کو بمنہ منتقل کرنے کے منصوبے کو منظوری

ہسپتال جی بی پنتھ کو بمنہ منتقل کرنے کے منصوبے کو منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »