امت نیوز ڈیسک //
دہلی: سُپریم کورٹ نے اس درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں 1990 میں کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی مبینہ ہلاکتوں کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کشمیر میں آباد ہندوؤں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئی تھی اور جموں و کشمیر کے دوسرے شہروں ادھم پور اور جموں منتقل ہونے کے علاوہ ریاست سے باہر بھی چلے گئے تھے۔








