• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میں کانگریس صدرکا  الیکشن لڑوں گا: اشوک گہلوت

میں کانگریس صدرکا الیکشن لڑوں گا: اشوک گہلوت

by امت ڈیسک
23/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سینئر کانگریس قائد اور چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کو منانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن وہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے اب یہ طے ہے کہ انہیں اب صدر کے عہدہ کے لیے الیکشن لڑنا پڑے گا۔

گہلوت نے ٹویٹ کیاکہ یہ طے ہے کہ مجھے صدر کے عہدہ کے لیے مقابلہ کرنا ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں یہ پارٹی کی داخلی جمہوریت کا معاملہ ہے ہم سب کو مل کر ایک نئی شروعات کرنی چاہیے اور میں امید کرتا ہوں کہ ملک کے حالات کے لیے اپوزیشن کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، ہم اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

جئے پور سے آئی اے این ایس کے بموجب راہول گاندھی سے کیرالا میں ملاقات کے بعد چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلو ت نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ کانگریس صدر کے عہدہ کے لئے اپنی نامزدگی داخل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان میں چیف منسٹر کون ہوگا یہ فیصلہ سونیا گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری انچارج اجئے ماکن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں راہول گاندھی نے واضح کردیا کہ اِس بار غیرگاندھی صدر بنے گا۔ یہ قطعی فیصلہ ہے۔ گاندھی خاندان سے صدر نہیں بنے گا۔

اشوک گہلوت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں نے راہول گاندھی سے پھر ایک بار گزارش کی۔ ملک بھر میں پارٹی کے ریاستی یونٹس قراردادیں منظور کررہے ہیں کہ راہول گاندھی پھر سے پارٹی کی کمان سنبھال لیں۔

میں نے بڑی کوشش کی لیکن راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے طئے کرلیا ہے کہ اِس بار گاندھی خاندان کا کوئی بھی فرد پارٹی صدر نہیں بنے گا۔ چیف منسٹری چھوڑنے کے بارے میں پوچھنے پر اشوک گہلوت نے کہا کہ آج تک جو شخص بھی کانگریس کا صدر بنا ہے وہ چیف منسٹر نہیں رہا۔ مجھے موقع ملا تو میں صرف کانگریس صدر کی حیثیت سے کام کروں گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومتی طریقہ کار کشمیریوں کو محتاج بنانے کی سازش کے خدشات کو دوام بخش رہاہے/رکن پارلیمان

Next Post

ادھم پورہ میں تین بہنوں سمیت چار افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ادھم پورہ میں تین بہنوں سمیت چار افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل

ادھم پورہ میں تین بہنوں سمیت چار افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل

جے کے پولیس نگرانی کے لیے اپ گریڈڈ ڈرون کا استعمال کررہی ہے

جے کے پولیس نگرانی کے لیے اپ گریڈڈ ڈرون کا استعمال کررہی ہے

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

امن کے متلاشی دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتے:بھارت کا پاکستان کو جواب

امن کے متلاشی دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتے:بھارت کا پاکستان کو جواب

نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندان قومی شاہراہ پر پیدل سفر نہ کریں:ضلع مجسٹریٹ رام بن

نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندان قومی شاہراہ پر پیدل سفر نہ کریں:ضلع مجسٹریٹ رام بن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »