• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومتی طریقہ کار کشمیریوں کو محتاج بنانے کی سازش کے خدشات کو دوام بخش رہاہے/رکن پارلیمان

حکومتی طریقہ کار کشمیریوں کو محتاج بنانے کی سازش کے خدشات کو دوام بخش رہاہے/رکن پارلیمان

by امت ڈیسک
23/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی کا کہنا ہے کہ مرکزاور مقامی حکومت جموں وکشمیر میں 5اگست 2019 کے بعد حالات کی بہتری، صنعتی اور معاشی انقلاب کے کتنے ہی جھوٹے اور فریبی دعوے کیوں نہ کریں لیکن زمینی حقائق اِن تمام دعوں کی قلعی کھول کر رکھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں جموں وکشمیر کا صنعت کار اور تاجر طبقہ کسمپرسی کی حالت میں ہے اور حکومتی راحت رسانی کے بجائے ان پر مزید دباو ڈالا جارہاہے۔

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسین مسعودی نے اپنے ایک بیان میں میوہ صنعت سے جڑے افراد کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پھلوں کی کاشت کا سیزن ہے اور اس بات سے کوئی بھی بے خبر نہیں کہ اگر یہ پھل وقت رہتے باہری منڈیوں تک نہیں پہنچا تو یہ سڑ جائے گا، جس سے اس صنعت سے جڑے افراد کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرناپڑے گا۔

لیکن گذشتہ آٹھ دن سے سیبوں سے بھرے ٹرک قاضی گنڈ اور دیگر مقامات پر درماندہ ہیں اور حکومت کی طرف سے میوہ ٹرکوں کو بلا روک ٹوک چلنے کے احکامات صرف کاغذی گھوڑے ہی ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اعلیٰ ترین افسران کی طرف سے یقین دہانیوں اور حکمناموں کے باوجود بھی میوہ بردار ٹرکوں کی بلاک روک ٹوک آمدورفت ممکن نہیں ہورہی ہے۔ مسعودی نے کہا کہ میوہ صنعت سے جڑے افراد یہ سوال اْٹھانے کے لئے مجبور ہورہے ہیں کہ اگر انتظامیہ کے تمام دیگر احکامات پر من و عن عملدرآمد ہوتا ہے تو پھر میوہ بردار ٹرکوں کی بلاروک ٹوک چلنے کے احکامات پر عمل کیوں نہیں ہورہاہے؟ کیا یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہاہے؟ تاکہ یہاں کے عوام کو ہر سطح پر محتاج بنایا جائے۔

حسنین مسعودی نے کہاکہ حکومتی بے رْخی سے جموں وکشمیر میں صنعت و حرفت اور دیگر کارخانے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ3برسوں کے دوران پروائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے5لاکھ افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہر ایک چیز پر جی ایس ٹی کا اطلاق، بجلی فیس وٹول ٹیکس میں بے تحاشہ اضافے اور مختلف نوعیت کے ٹیکسوں کے علاوہ دیگر نت نئے لوازامات نے یہاں کے صنعتی طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ آج یہاں کے صنعت کار اور کارخانہ داروں کیلئے بینک قرضوں کے قسطوں کا بندوبست کر پانا بھی مشکل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال جموں وکشمیر کے عوام کو جان بوجھ کر پائی پائی کا محتاج بنانے کی ایک منصوبہ بند سازش کے خدشات کو دوام بخش رہی ہے اور حکومت ان خدشات کو دور کرنے کیلئے جتنی جلد اقدامات اْٹھائے گی اْتنا ہی سب کیلئے اچھا ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غلام نبی آزاد کا مہاراجہ ہری سنگھ کو جنم دن پر خراج

Next Post

میں کانگریس صدرکا الیکشن لڑوں گا: اشوک گہلوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
میں کانگریس صدرکا  الیکشن لڑوں گا: اشوک گہلوت

میں کانگریس صدرکا الیکشن لڑوں گا: اشوک گہلوت

ادھم پورہ میں تین بہنوں سمیت چار افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل

ادھم پورہ میں تین بہنوں سمیت چار افراد غرقاب ہوکر لقمہ اجل

جے کے پولیس نگرانی کے لیے اپ گریڈڈ ڈرون کا استعمال کررہی ہے

جے کے پولیس نگرانی کے لیے اپ گریڈڈ ڈرون کا استعمال کررہی ہے

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

امن کے متلاشی دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتے:بھارت کا پاکستان کو جواب

امن کے متلاشی دہشت گردوں کو پناہ نہیں دیتے:بھارت کا پاکستان کو جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »