سرینگر:جموں و کشمیر محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر کے گوئل نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے شبیر احمد ملک کو پولس ہیڈ کوارٹرز اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی رام بن موہتا شرما ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے کا ایڈیشنل عہدہ سنبھالیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سے شاہراہ پر سیب سے لدے ہزاروں ٹرکوں کو شاہراہ پر درماندہ رکھا گیا جس پر سیاسی جماعتوں اور میوہ تاجرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ میوہ صنعت سے جڑے تاجریں، کاشتکاروں نے وادی کی تمام میوہ منڈیوں کو دو روز تک بند کرکے اپنا احتجاج درج کیا۔
وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی ایل جی انتظامیہ کی شدید تنقید کرتے ہوئے شاہراہ کو بحال کرنے اور میوہ گاڑیوں کی بلا خلل آواجاہی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے شاہراہ پر درماندہ سیب سے لدی گاڑیوں کو جموں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی۔







