بارہمولہ: جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کے یدی پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ علاقے میں متعدد عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کارروائی میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتطار ہے۔
آپ کو بتادیں کہ آج جموں و کشمیر میں دو مختلف مقامات پر انکاونٹر جاری ہے۔ بارہمولہ اور شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ وہیں شوپیان ضلع میں آج صبح سات بجے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں ابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے مولو چتراگام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔
شوپیاں میں تلاشی مہم جاریابتدائی مرحلے میں فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہوئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔








