امت نیوز ڈیسک//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یدی پورہ پٹن میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جمعے کی علی الصبح چھڑنے والے تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
قبل ازایں پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ پٹن میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چترا گام میں دوران شب جھڑپ شروع ہوئی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہاں طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی چھا گئی ہے ۔







