• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ایم مودی نے پہلی بار وندے بھارت ٹرین کی سواری کی

پی ایم مودی نے پہلی بار وندے بھارت ٹرین کی سواری کی

by امت ڈیسک
30/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز آتم نربھر بھارت کی نئی پہچان بنی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو گاندھی نگر کیپیٹل اسٹیشن پر ہری جھنڈی دکھائی اور کالوپور واقع احمد آباد اسٹیشن تک کا سفربھی کیا۔ جب وہ گاندھی نگر اسٹیشن پر پہنچے تو وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت، ریلوے کے مرکزی وزیر اشوینی ویشنو اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے وندے بھارت ایکسپریس 2.0 کے ٹرین کے ڈبوں کا معائنہ کیا اور ٹرین میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ مسٹر مودی نے وندے بھارت ایکسپریس 2.0 کے لوکوموٹیو انجن کے کنٹرول سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے گاندھی نگر اور ممبئی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کے نئے اور بہتر ورژن کو ہری جھنڈی دکھائی اور وہاں سے کالوپور ریلوے اسٹیشن تک اس ٹرین میں سفر کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے ساتھی مسافروں سے بھی بات چیت کی جن میں ریلوے کے عملے کے اہل خانہ، کاروباری خواتین اور محققین اور نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے کارکنوں، انجینئروں اور دیگر عملے سے بھی بات چیت کی جنہوں نے وندے بھارت ٹرینوں کو کامیاب بنانے کے لیےدن رات سخت محنت کی۔گاندھی نگر اور ممبئی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس 2.0 ایک گیم چینجر ثابت ہونے والی ہے اور ہندوستان کے دو کاروباری مراکز کے درمیان رابطے کو فروغ دے گی۔ یہ گجرات کے کاروباری مالکان کو ممبئی کا سفر کرنے میں سہولت فراہم کرے گی اور اس میں سفر کرنے والا کوئی بھی شخص زیادہ قیمت والے ایئر لائن ٹکٹوں کا بوجھ برداشت کیے بغیر ٹرین میں دستیاب ، جہازمیں حاصل رہنے والی بہترین سہولیات کا فائدہ اٹھائے گا۔ گاندھی نگر سے ممبئی تک وندے بھارت ایکسپریس 2.0 کے یک طرفہ سفر کا وقت تقریباً 6-7 گھنٹے لگایا گیا ہے۔

وندے بھارت ایکسپریس 2.0 متعدد اعلیٰ اور ہوائی جہاز جیسے سفر سے لطف اندوز کراتی ہے۔ یہ جدید ترین حفاظتی خصوصیات سے لیس ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ٹرین کے تصادم سے بچاؤ کا نظام۔ ’کَوَچ‘ شامل ہے۔وندے بھارت 2.0 مزید ترقی یافتہ سہولیات اور بہتر خصوصیات سے لیس ہوگا جیسے کہ صرف 52 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنا، اور زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہونا۔ اصلاح شدہ وندے بھارت ایکسپریس کا وزن 392 ٹن ہوگا جب کہ اس کے پچھلے ورژن کاوزن 430 ٹن تھا۔ اس میں ضرورت پڑنے پر وائی فائی مواد کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ ہر کوچ 32″ اسکرینوں سے لیس ہے جو مسافروں کی معلومات اور انفوٹینمنٹ فراہم کرتی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پچھلے ورژن میں ان اسکرینوں کی تعداد 24″ تھی۔

وندے بھارت ایکسپریس بھی ماحول دوست ہونے جا رہی ہے کیونکہ اے سی 15 فیصد زیادہ توانائی کی بچت کرنے کے قابل ہوں گے۔ ٹریکشن موٹر کی دھول سے پاک صاف ہوا کی کولنگ کے ساتھ، سفر زیادہ آرام دہ ہو جائے گا۔ سائیڈ ریکلائنر سیٹ کی سہولت جو پہلے صرف ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کو فراہم کی جاتی تھی اب تمام کلاسوں کے لیے دستیاب کرائی جائے گی۔ ایگزیکٹو کوچز میں 180 ڈگری گھومنے والی نشستوں کی اضافی خصوصیت ہوتی ہے۔وندے بھارت ایکسپریس کے نئے ڈیزائن میں، ہوا صاف کرنے کے لیے چھت پر نصب پیکیج یونٹ (آر ایم پی یو) میں فوٹو کیٹلیٹک الٹرا وائلٹ ایئر پیوریفیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ جیسا کہ سنٹرل سائنٹیفک انسٹرومینٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او) ، چندی گڑھ کی سفارش کی گئی ہے، یہ سسٹم آر ایم پی یو کے دونوں سروں پر ڈیزائن اور انسٹال کیا گیا ہے تاکہ تازہ ہوا اور خارج ہونے والی ہوا کے ذریعے آنے والے جراثیم، بیکٹیریا، وائرس وغیرہ سے ہوا کو فلٹر اور صاف کیا جا سکے۔

یہ پہلا موقع ہے جب مسٹرمودی نے اس ٹرین میں سفر کیا ہے جسے نیو انڈیا کی نئی شناخت کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ سفر کے دوران وزیراعظم بہت پرجوش اور خوش نظر آئے۔ اس سے پہلے انہوں نے 15 فروری 19 کو پہلی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔ لیکن وہ کبھی ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر سوار ہو کر نہیں گئے تھے۔احمد آباد سے یہ ٹرین تقریباً 2 بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ وڈودرا اور سورت میں رک کر یہ ٹرین تقریباً 7.35 بجے ممبئی سنٹرل پہنچے گی۔ ممبئی اور گاندھی نگر کے درمیان یہ ٹرین یکم اکتوبر سے عام مسافروں کے لیے چلنا شروع ہو جائے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس 519 کلومیٹر کا یہ سفر تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے میں طے کرے گی۔

ریلوے کی وزارت کے مطابق، اتوار کو چھوڑ کر ہفتے میں چھ دن چلنے والی یہ 20901 ڈاؤن ٹرین ممبئی سینٹرل اسٹیشن سے صبح 6.10 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین 8:50 بجے سورت پہنچے گی اور 8:53 بجے روانہ ہوکر 10.20 بجے وڈودرا پہنچے گی۔ پانچ منٹ کے رکنے کے 10:25 بجے روانہ ہوکر 11.35 بجے احمد آباد اور 11.40 بجے روانہ ہوکر 12.30 بجے گاندھی نگر کیپیٹل اسٹیشن پہنچے گی۔یہ بھی پڑھیں:Vande Bharat Express وزیر اعظم مودی پہلی بار وندے بھارت ٹرین کی سواری کریں گےواپسی میں 20902 گاندھی نگر کیپیٹل سے 02.05 بجے روانہ ہوگی اور 02.45 بجے احمد آباد، 5 منٹ رکنے کے بعد 04 بجے وڈودرا اور پھر 5 منٹ رکنے کے بعد 5.40 بجے سورت پہنچے گی۔ ٹرین کی اوسط رفتار 87 سے 89 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ وندے بھارت ایکسپریس میں 16 ڈبے ہوں گے۔ ٹرین کا کرایہ ایگزیکٹو کلاس میں 955 سے 2505 روپے اور اے سی چیئر کار کا کرایہ 515 سے 950 روپے کے درمیان ہوگا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شنگھائی کانفرنس سے قبل امریکہ کے سابق اور موجودہ نائب وزرائے خارجہ کی بھارت اور پاکستان میں بیک وقت موجودگی؟

Next Post

ملینسن اسکول میں فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کے درجن سے زائد کیسز درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ملینسن اسکول میں فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کے درجن سے زائد کیسز درج

ملینسن اسکول میں فُٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز کے درجن سے زائد کیسز درج

زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج نے لے لی

زخمی جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج نے لے لی

مارے گئے عسکریت پسند اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے : پولیس

مارے گئے عسکریت پسند اگنی ویر ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے : پولیس

بڈگام میں جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

بڈگام میں جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

دھوکہ دہی کے الزام میں خاتون پر پی ایس اے عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »