شوپیان: کشمیر پولیس زون کے ایک ٹویٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک انکاؤنٹر کے دوران گزشتہ روز دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کیے گئے ہائی برڈ عسکریت پسند کی موت واقع ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق حرمین شوپیاں میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار کیے گئے ہائبرڈ ملیٹنٹ عمران بشیر گنائی کے انکشاف پر سیکورٹی فورسز نے نوگام شوپیاں علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک کمین گاہ میں موجود ملیٹنٹوں کی فائرنگ سے گرفتار شدہ ہائبرڈ ملیٹنٹ عمران بشیر گنای ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمین گاہ/ جائے تصادم سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع شوپیاں کے حرمین علاقے علاقے میں ایک گرینڈ حملے میں دو غیر ریاستی مزدور مارے گئے جس کے بعد پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کچھ ہی گھنٹوں میں ان مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا اور آج اعلیٰ صبح اس مبینہ ملیٹنٹ کی ہلاکت کی خبر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔









