• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر روکاگیا

پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر روکاگیا

by امت ڈیسک
19/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پلٹزر ایوارڈ لینے بیرون ملک جارہی کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو دہلی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ‘وہ پلٹزر ایوارڈ لینے نیویارک جا رہی تھی، تاہم انہیں دہلی ایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا ہے۔ امریکی ویزا اور ٹکٹ ہونے کے باوجود بھی انہیں بین الاقوامی سفر سے روک دیا گیا ہے۔

ثنا ارشاد مٹو نے بتایا کہ یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں بغیر کسی وجہ کے سفر پر جانے سے روکا گیا ہے۔ چند ماہ قبل بھی انہیں بیرون ملک کے سفر پر جانے سے روکا گیا تھا۔ کئی عہدیداروں سے رابطہ کرنے کے باوجود بھی اس بار ان کے سفر پر پابندی لگا دی گئی۔ ثنا ارشاد مٹو کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس ایوارڈ شو میں شرکت کا بہت بڑا موقع تھا جو مکمل نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ جولائی میں ایک کتاب کی ریلیز اور فوٹو گرافی کی نمائش کے لیے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے بھی انہیں دہلی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا تھا۔ تب مٹو نے الزام لگایا تھا کہ امیگریشن افسر نے انہیں پرواز سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، سوائے اس کے کہ وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی ہیں۔

ثنا ارشاد مٹو بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ان چار صحافیوں میں شامل ہیں، جن کا نام فیچر فوٹوگرافی کے زمرے میں پلٹزر پرائز کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔ مٹو کے علاوہ فوٹو جرنلسٹ عدنان عابدی، مرحوم دانش صدیقی اور امیت ڈیو کا نام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 2018 سے جموں و کشمیر میں فری لانس فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کرنے والی ثنا ارشاد مٹو نے کورونا وبا کے دوران تمام کوریج کیا تھا۔ اس کے لیے انہیں فیچر فوٹوگرافی کے زمرے میں پلٹزر ایوارڈ 2022 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کو صحافت کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کانگریس پارٹی کے نئے صدر کے نام کا اعلان آج

Next Post

کپواڑہ میں برآمد آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
کپواڑہ میں برآمد آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

کپواڑہ میں برآمد آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

یاسین ملک عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے

شوپیاں میں مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے:محبوبہ مفتی

شوپیاں میں مبینہ ہائی برڈ عسکریت پسند کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے:محبوبہ مفتی

عسکری فنڈنگ معاملہ:18اپریل کو یاسین ملک کے خلاف الزامات طے کئے جائیں گے، این آئی اے

یاسین ملک ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہونگے: وزارت داخلہ

چین نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے سربراہ کے خلاف بھارت کی تجویز کو مسترد کردیا

چین نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے سربراہ کے خلاف بھارت کی تجویز کو مسترد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »