امت نیوز ڈیسک//
سرینگر//سکمز صورہ کے ساتھ منسلک آنچار میں سکمز کی 200کنال اراضی کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ اس موقعے پرڈپٹی ڈائریکٹر سکمز، متعلقہ تحصیلدار اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق صورہ ہسپتال سے منسلک آنچار صورہ میں موجودہ 200کنال اراضی کو بحال کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں متعلقہ تحصیلدار ، نائب تحصیلدار اور پولیس کے افسران کے ساتھ ساتھ سکمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر موجود تھے جنہوںنے اراضی کی نشاندہی کی اور سکمز انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس اراضی کی اب دیکھ بھال کریں۔ اس دوران صورہ انتظامیہ کی کاشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ملازمین نے کہا کہ اتنی مقدار میں اراضی کو پشت پست ڈال دیا گیا تھا جس کی اس ہسپتال کو ضرورت ہے ۔










