امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے متعدد مقامات پر ہفتہ کی علی الصبح ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آی اے) کی جانب سے چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئیں،جو ابھی بھی جاری ہیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے آونیرا اور وچی کے علاقوں میں چھاپے مار کاروائیاں کیں،جو ابھی بھی جاری ہیں،یہ چھاپہ مار کاروائیاں کن مقاصد کے تحت اور کن کے مکانات پر کیں گئیں،اس حوالے سے ابھی تک کسی طرح کی معلومات آفیسرز کی جانب سے نہیں بتایاگیا ہے۔










