• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترک صدرطیب ایردوآن کی حجاب پہننے کے حق پرملک گیرریفرینڈم کرانے کی تجویز

ترک صدرطیب ایردوآن کی حجاب پہننے کے حق پرملک گیرریفرینڈم کرانے کی تجویز

by امت ڈیسک
24/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

انقرہ:ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ریاستی اداروں، اسکولوں اورجامعات میں خواتین کو حجاب پہننے کے حق کی ضمانت دینے کے لیے ملک گیرریفرینڈم کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ مسئلہ خاص طور پرصدرایردوآن کی حکومت کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ان کی اسلامی بنیاد رکھنے والی حکمران جماعت نے 2013 میں ریاستی اداروں میں حجاب پہننے پر طویل عرصے سے عایدپابندی ختم کردی تھی۔

ترکی میں 2023 میں عام انتخابات سے قبل حالیہ مہینوں میں حجاب کا مسئلہ سیاسی مباحث میں حاوی رہا ہے اوریہ ترکی پرعامل مسلم طیب ایردوآن کے دو دہائیوں کے کنٹرول کے لیے سب سے سنگین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

خودصدر اکثر پابندی اٹھانے کو اس بات کی ایک مثال کے طور پرپیش کرتے ہیں کہ کس طرح ان کی پارٹی آق سنہ 2002 میں اقتدارمیں آنے کے بعدراسخ العقیدہ مسلم ترکوں کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ اس سے پہلے ترکی پرحکمرانی کرنے والی سیکولرجماعتیں حجاب پہننے کے حق کی مخالف رہی ہیں۔

انھوں نے ہفتے کے روز حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کے رہنما کمال کلیچ داراوغلو کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآپ میں ہمت ہے تو آئیں۔

اس مسئلہ کوریفرنڈم میں پیش کرتے ہیں اور قوم کو فیصلہ کرنے دیتے ہیں کہ وہ اس پر کیا رائے دیتی ہے؟کلیچ داراوغلوسیکولر جماعت سی ایچ پی کی قیادت کرتے ہیں۔

یہ جماعت سیکولراورجدید ترک جمہوریہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی قائم کردہ ہے۔سی ایچ پی کے رہ نما نے ایک قانون کی تجویز پیش کی تھی۔

اس میں سرپوش اوڑھنے کے حق کی ضمانت دی گئی تھی تاکہ ان کی پارٹی کی جانب سے پابندی کو بحال کرنے کے کسی بھی خوف وخدشے کو کم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ 1990 کی دہائی میں حجاب ترکی کی سیاست میں بحث کا مرکزی موضوع ہوا کرتا تھا لیکن آج کسی بھی جماعت نے مسلم اکثریتی ترکی میں سرپوش اوڑھنے پردوبارہ پابندی عاید کرنے کی تجویز پیش نہیں کی ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں کلیچ داراوغلو نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے ماضی میں حجاب کے حوالے سے غلطیاں کی تھیں۔اب وقت آگیاہے کہ ہم اس مسئلے کو پیچھے چھوڑ دیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کلیچ داراوغلو مذہبی رائے دہندگان کو یہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ انھیں اگلے سال انتخابات میں ان کی سیکولرجماعت کا انتخاب کرنے میں کسی بھی طرح خوف زدہ ہونے کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس کے جواب میں، طیب ایردوآن نے ایک آئینی ترمیم کی تجویز پیش کی ہے جسیجلد ہی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

پارلیمان میں ان کی جماعت آق کو ان کے زیرقیادت قوم پرست اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ معمولی اکثریت حاصل ہے۔لیکن ترکی کے قانون کے تحت ان ترامیم کے حق میں 400 قانون سازوں کے ووٹ کی ضرورت ہے۔

ان کی منظوری صورت میں پھر ملک میں ریفرنڈم کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس لیے آق کو ان ترامیم کی منظوری کے لیے سی ایچ پی کی حمایت درکار ہوگی۔

بہ صورت دیگر 360 ووٹوں سے ایک تجویزعوام کے سامنے ریفرینڈم کے لیے پیش کی جا سکتی ہے۔ترک صدر نے بھی اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہاگر یہ مسئلہ پارلیمان میں حل نہیں ہوتا تو ہم اسے عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری پنڈتوں کی جبری بحالی ناممکن ہے!

Next Post

ایران:معروف عالم اور مصنف علی تہرانی نہیں رہے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
ایران:معروف عالم اور مصنف علی تہرانی نہیں رہے

ایران:معروف عالم اور مصنف علی تہرانی نہیں رہے

پارمپورہ سرینگر میں آئی ای ڈی برآمد

پارمپورہ سرینگر میں آئی ای ڈی برآمد

بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے

رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے

کل ہندوستان میں جزوی سورج گرہن:پی ایس آئی

کل ہندوستان میں جزوی سورج گرہن:پی ایس آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »