• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایران:معروف عالم اور مصنف علی تہرانی نہیں رہے

ایران:معروف عالم اور مصنف علی تہرانی نہیں رہے

by امت ڈیسک
24/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

تہران: ایران کے معروف و متنازعہ عالم دین اور ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بہنوئی علی تہرانی 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

علی تہرانی ایران کے آمرانہ حکمران شاہ محمد رضا پہلوی اور 1979 میں شاہ کا تختہ الٹنے والے اسلامی رہنماؤں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ علی تہرانی نے اسلامی انقلاب کے بعد زیادہ آزادانہ سیاسی نظام کی وکالت کی۔

انہوں نے حکومت میں علما کے کردار کی مخالفت کی اور مارکسی اور سیکولر دھڑوں سمیت تمام سیاسی گروہوں کی آزادی کی حمایت کی۔

علی تہرانی کا انتقال بدھ کو ہوا اور ان کی موت کی اطلاع نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے جمعرات کو دی۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے ان کی موت کا ذکر نہیں کیا۔ تہرانی نے 1950 کی دہائی میں موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بہن بدری سے شادی کی تھی۔

سنہ1979میں علی تہرانی نے اسلامی جمہوریہ کے بانی، آیت اللہ روح اللہ خمینی کی طرف سے اپنے بہنوئی کو نماز جمعہ کے اہم کردار کے لیے مقرر کرنے کے فیصلے پر احتجاج کیا۔

علی تہرانی نے ملک کے پہلے صدر ابوالحسن بنیصدر کی حمایت کی، جو 1981 میں سخت گیر لوگوں سے لڑنے کے بعد جلاوطن ہو گئے تھے۔ علی تہرانی کو 1981 میں کئی ماہ تک جیل میں رکھا گیا، پھر انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا، وہ سنہ 1984 میں ہمسایہ ملک عراق فرار ہو گئے۔

اس وقت دونوں ملک حالت جنگ میں تھے۔ انہوں نے عراق میں ریڈیو نشریات کے ذریعے ایران کی حکومت کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی۔ تہرانی 1995 میں ایران واپس آئے اور انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 2005 میں رہائی کے بعد زیادہ تر خاموش رہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترک صدرطیب ایردوآن کی حجاب پہننے کے حق پرملک گیرریفرینڈم کرانے کی تجویز

Next Post

پارمپورہ سرینگر میں آئی ای ڈی برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
پارمپورہ سرینگر میں آئی ای ڈی برآمد

پارمپورہ سرینگر میں آئی ای ڈی برآمد

بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے

رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب، پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے

کل ہندوستان میں جزوی سورج گرہن:پی ایس آئی

کل ہندوستان میں جزوی سورج گرہن:پی ایس آئی

مبینہ جنسی ہراسانی کے ملزم سی آر پی ایف افسر ضمانت پر رہا

مبینہ جنسی ہراسانی کے ملزم سی آر پی ایف افسر ضمانت پر رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »