• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے : دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے : دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
30/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر: دلباغ سنگھ نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول اور سرحد پردراندازی کی کوششوں کا بھر پور جواب دے کر ان کو ناکام بنایا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ غیر ملکی عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے کشمیر میں مقامی نوجوانوں کو عسکری تنظیموں میں شامل ہونے میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ‘ٹارگٹ کلنگ’ اس سازش سے کی جارہی ہے تاکہ ملک میں کام کر رہے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جائے تاہم ملک کی عوام نے ان کی سازش کو ناکام کر دیا ہے۔

جمو و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک، دلباغ سنگھانہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ امسال 40 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ اب مزید کچھ باقی رہ گئے ہیں جنہیں بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وادی کشمیر میں جتنے بھی ملی ٹینٹ سرگرم ہیں، اُن پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کو بہت جلد مار گرایا جائے گا۔ وادی کشمیر میں جتنی بھی ملی ٹینٹ تنظیمیں ہیں اُن میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ۔غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی ہلاکت سے مقامی نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شمولیت کے رجحان میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ سنگباری کے واقعات میں کمی واقع ہونے کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ اس کا کریڈٹ وادی کشمیر کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے اب تشدد کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نوجوان اب اپنا مستقبل سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وادی کشمیر میں خشت باری اب قصبہ پارینہ بن کر رہ گئی ہے۔ پچھلے تین برسوں کے دوران ملی ٹینٹ ریکروٹمنٹ لگ بھگ صفر تک پہنچ گئی ہے۔ آئی ای ڈی حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ یہ جنگجووں کی نئی حکمت عملی ہے تاکہ سیکورٹی فورسز کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔ ایسی آئی ای ڈیز کو جموں میں ضبط کیا گیا جنہیں ڈرون کے ذریعے اس طرف پھینکا گیا۔ اُن کے مطابق اُدھم پور میں کچھ آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس دوران چند افراد کی جان بھی ضائع ہوئیں۔دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہاکہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں امسال دراندازی کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اگرچہ کچھ ایک ملی ٹینٹ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے لیکن مجموعی طورپر سرحدوں پر حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔ چونکہ اب موسم تبدیل ہو رہا ہے لہذا اُس پار بیٹھے ملک دشمن عناصر ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈی جی پی نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں دراصل وادی میں پُر امن ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پرانے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جارہی ہیں۔ اُن کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں کا ایک بڑا مقصد ملک کے لوگوں کو کشمیریوں کے خلاف اکسانا ہے۔ میں ہندوستانی شہریوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سمجھدارانہ برتاو کیا اور ملی ٹینسی کی حمایت کرنے والی ایجنسیوں کے بہکاوے میں نہیں آئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو ہرا دیا

Next Post

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حمل، علاقے میں تلاشی آپریشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حمل، علاقے میں تلاشی آپریشن

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حمل، علاقے میں تلاشی آپریشن

امسال کشمیر میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے خطے میں معاشی ترقی ہوئی/ ترون چھگ

امسال کشمیر میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے خطے میں معاشی ترقی ہوئی/ ترون چھگ

موجودہ حکومت گوڈسے کا کشمیر بنانا چاہتی ہے: محبوبی مفتی کی مودی حکومت پر سخت تنقید

محبوبہ مفتی نے ریٹل پن بجلی پروجیکٹ دربشالہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت کیاپیش

شہریت ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ میں سوموار کو ہوگی سماعت

شہریت ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ میں سوموار کو ہوگی سماعت

کسانوں کی دس ماہ کی ایجی ٹیشن رنگ لائی، تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا: وزیراعظم نریندر مودی

جموں و کشمیر ہر ہندوستانی کا فخر ہے اور ہمیں مل کر مرکزی زیر انتظام علاقے کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »