سرینگر / وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘اقدام کی وجہ سے جموں و کشمیر ”سیاحت کا مرکز“ کے بطور ابھرا ہے کا دعوی کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور امور کشمیر کے انچارج ترون چگ نے کہا کہ امسال کشمیر میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے خطے میں معاشی ترقی ہوئی اور بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ تر مواقع فراہم کیے گئے جن کا بے دردی سے استحصال کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور امور کشمیر کے انچارج ترون چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کے عوام دوست اقدامات کی وجہ سے جموں و کشمیر ”سیاحت کا مرکز“بن کر ابھرا ہے۔ ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس “نے جموں و کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنایا۔انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں کشمیر میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے خطے میں معاشی ترقی ہوئی اور بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ تر مواقع فراہم کیے گئے جن کا بے دردی سے استحصال کیا گیا تھا۔ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے وزیر اعظم مودی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ”علاقائی سیاسی جماعتوں نے دفعہ370 کو ڈھال کے طور پر بنایا تھا تاکہ وہ گزشتہ سات دہائیوں میں اپنی غلطیاں چھپا سکیں، تاہم وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے چنگل سے آزاد کرایا۔ لوگوں کو نچلی سطح پر جمہوریت کے جوہر کا مزہ چکھنے کا ماحول فراہم کیا۔اس موقع پر انہوں نے من کی بات پروگرام نشر کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی جس کا مقصد بی جے پی حکومت کی کامیابیوں اور سماج کے ہر طبقے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ہم وطنوں کو آگاہ کرنا تھا۔انہوں نے مزید کہا، مجھے آج یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ سری نگر میں بڑی تعداد میں لوگ من کی بات کو تجسس کے ساتھ سن رہے ہیں جنہوں نے پی ایم مودی کی قیادت پر امید باندھی ہے۔











