امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پارٹی کو ایک اور بڑا جھتکا دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ایڈوکیٹ عبدالحق خان نے ہفتہ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
عبدالحق خان ایک بیان جاری کیا کہ "میں بغیر کسی غیر یقینی کے اعلان کرتا ہوں کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر، میں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں قطعی اور مکمل طور پر معطل کر دی ہیں۔ آج کے بعد سے میری سابقہ سیاسی پارٹی یعنی پی ڈی پی سے کوئی وابستگی نہیں ہے اور یہ کہ میرے بیان کو میرا استعفیٰ سمجھا جائے۔










